فیشن

تصاویر؛ بریسٹ پلیٹ لک میں غضب ڈھانے والی بھارتی اداکارائیں

کیارا سے سونم تک بالی وڈ کی دوشیزاؤں کو دلکش لک

طوبیٰ خضر حیات

تصاویر؛ بریسٹ پلیٹ لک میں غضب ڈھانے والی بھارتی اداکارائیں

کیارا سے سونم تک بالی وڈ کی دوشیزاؤں کو دلکش لک

کیارا سے سونم تک بالی وڈ کی دوشیزاؤں کو دلکش لک
کیارا سے سونم تک بالی وڈ کی دوشیزاؤں کو دلکش لک

اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے میٹ گالا ڈیبیو میں دلکش بریسٹ پیس پہن کر شائقین کو واہ واہ کہنے پر مجبور کردیا۔

آئیے آج اس آرٹیکل میں آپ کو بالی وڈ کی ان حسیناؤں کے بارے میں بناتے ہیں جنہوں نے اس بولڈ مگر مشکل فیشن لک کو اپنا کر مداحوں کو عش عش کرنے پر مجبور کیا۔

کیارا ایڈوانی

کیارا ایڈوانی
کیارا ایڈوانی

میٹ گالا 2025 کے ریڈ کارپٹ پر دنیا بھر کے فیشن آئیکونز جلوہ گر ہوئے لیکن اس بار  بالی وڈ کی اسٹائل کوئین کیارا ایڈوانی نے نہ صرف اپنا ڈیبیو کیا بلکہ اپنے بے بی بمپ کو بھی دنیا کے سامنے فخر سے ظاہر کیا۔

کیارا نے گورَو گپتا کے تیار کردہ بلیک گاؤن میں میٹ گالا کے ریڈ کارپیٹ پر  قدم رکھا۔ گاؤن کا نام Bravehearts تھا ایک ایسا فن پارہ جو ماں بننے کے عمل، نسوانیت، اور طاقت کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ گاؤن صرف فیشن نہیں تھا بلکہ ایک جذباتی بیان تھا جس میں اینٹیک گولڈ بریسٹ پلیٹ تھی جس پر جھانجھنیں اور کرسٹل لگے ہوئے تھے اس کے مرکز میں ایک بڑا دل اور پیٹ پر ایک چھوٹا دل تھا جو ایک زنجیر سے جُڑے ہوئے تھے۔

 یہ ماں اور بچے کے رشتے کی علامت تھی ایک بصری امبیلیکَل کورڈ ایک محبت بھرا پیغام۔

تمنا بھاٹیہ

تمنا بھاٹیہ
تمنا بھاٹیہ

اپنے بریسٹ پلیٹ لک میں اداکارہ تمنا بھاٹیہ  نے ایک منفرد سنہرے رنگ کا بریسٹ پیس  پہنا ہوا ہے جسمیں گلے کیلئے گہرا وی نیک ڈیزائن ہے۔

 ٹاپ کا میٹیریل چمکدار اور کسی حد تک ساختہ نظر آتا ہے جو روشنی کے پڑنے سے مختلف انداز میں منعکس ہو رہا ہے۔

اپنے میٹل کے ٹاپ کو تمنا نے  نے سیاہ رنگ کے باڈی کون اسکرٹ کے ساتھ زیب تن کیا جو کہ جو کہ کمر کے اوپری حصے سے لیکر پاؤں تک ان کی جسمانی ساخت کو مزید نکھار کر پیش کررہا تھا۔

بات کی جائے میک اپ کی تو اپنے گلیمرس لک کو مکمل کرنے کیلئے اداکارہ نے زلفوں کو کھلا چھوڑتے ہوئے نیچرل میک اپ کا انتخاب کیا جس سے ان کے قدرتی خدوخال نمایاں ہو رہےتھے۔

 اور یوں فوٹوگرافز میں لیا گیا روشنی کا زاویہ ان کے چہرے، جسم اور لباس کی دلکشی کو مزید اجاگر کر رہا ہے جس نے مداحوں کو عش عش کرنے پر مجبور کیا۔

نمرت کور

نمرت کور
نمرت کور

بریسٹ پیس لک کی دوڑ میں اداکارہ  نمرت کور بھی پیچھے نہیں رہیں جنہوں نے اپنے بولڈ اور اسٹائلش لُک  سے اس ٹرینڈ میں مزید چار چاند لگائے۔

اداکرہ نے اپنے دلکش لک کیلئے  سنہرے رنگ کے ایک منفرد پریسٹ پیس کا انتخاب کیا جس کا ڈیزائن کافی نمایاں  تھا جس  کے ساتھ انہوں نے سیاہ رنگ کی  پھولدار ساڑھی کو ایک غیر روایتی انداز میں ڈریپ کیا ہوا تھا۔

انسٹاگرام پر جاری ایک تصویر میں نمرت نے مینی کوئین کی طرح  اپنے ایک ہاتھ کو اوپر اٹھا رکھا تھا جبکہ  ان کے دوسرے  ہاتھ میں ساڑھی کا پلو تھا جو ہوا میں لہراتا ہوا نظر آرہا تھا۔

اپنے لک کو کمپلیٹ کرنے کیلئے اداکارہ نے نیچرل میک اپ کا انتخاب کیا جس میں ساری توجہ ان کی آنکھوں پر دی گئی تھی۔ 

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے  پس منظر میں  ساحل سمندر کی دھندلی سی جھلک  نظر آرہی ہے جو تصویر کو ایک رومانوی اور قدرتی ماحول فراہم کررہی تھی۔

عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ

پیرس میں منعقدہ  مشہور فیشن ویک میں شرکت کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے سلور میٹل بریسٹ پیس  زیب تن کیا جو معروف فیشن ڈیزائنر گورَو گپتا کا شاہکار ہے۔

اپنے دلکش لُک کو 'لیس از مور' کی مثال بناتے ہوئے عالیہ بھٹ نے ہیئر اسٹائل میں سادگی اپناتے ہوئے زیورات میں بھی سادگی اختیار کی اور گلے کو خالی چھوڑ کر صرف کانوں میں بالی نما اسٹائلش بیضوی شکل کے بندے پہنے۔

یہ تصویر عالیہ بھٹ کے ایک جدید اور منفرد لُک کو پیش کرتی ہے جہاں وہ گلیمرس میک اپ اور پنک لپس کے ساتھ مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرانے میں کامیاب ہوتی نظر آئیں۔

سونم کپور

سونم کپور
سونم کپور

سونم کپور کے اس لک میں وہ  ڈرامائی اور فیشن ایبل اینگل نظر آ رہا ہے جس کی بدولت اداکارہ کو بالی وڈ کی فیشن دیوا کہا جاتا ہے۔

بریسٹ پیس کی دوڑ میں اپنی پہچان بناتی سونم کپور نے اس لک کو اپنانے کیلئے ہارٹ شیپ کے خوبصورت میٹل کورسیٹ کو سیاہ رنگ کے پلیٹڈ گاؤن کے ساتھ پہنا۔

 گاؤن  کا اوپری حصہ ایک کسی مجسمے کی طرح دکھائی دیتا ہے جس کے اوپری حصے کو ابھرے ہوئے دلکش ڈیزائن کے ساتھ ایک منفرد اور آرٹسٹک لُک دیا گیا ہے۔

اپنے خوبصورت بریسٹ پیس کو اداکارہ  نے ایک فراک نما گھیردار  اسکرٹ کے ساتھ پیئر کیا جس میں تہہ در تہہ بہت ساری پرتیں نظر آرہی ہیں جو ڈریس میں ایک  دلکش حجم پیدا کرتا ہے۔

اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے سونم نے نسبتاً لائٹ میک اپ کے ساتھ بالوں کو بالکل اسٹریٹ لک میں رکھا جو ان کی دلکشی میں مزید چار چاند لگارہا تھا۔