انفوٹینمنٹ

میٹ گالا 2025 کے 6 مقبول ترین لمحات

آئیے ان تمام مومنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

طوبیٰ خضر حیات

میٹ گالا 2025 کے 6 مقبول ترین لمحات

آئیے ان تمام مومنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

a
a

رواں سال میٹ گالا 2025 کئی وجوہات کی بنا پر خاص اہمیت اختیار کرگیا جس کی وجہ  بالی وڈ کے تین بڑے اسٹارز شاہ رخ خان، کیارا ایڈوانی اور دلجیت دوسانجھ کا اس معتبر فیشن ایونٹ میں ڈیبیو شامل تھا۔

ان تمام اسٹارز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر پہچانی جانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی پانچویں بار اس تقریب کی زینت بنیں۔

 ان تمام ستاروں کی موجودگی اور ان کے دلکش انداز نے میٹ گالا میں کئی یادگار لمحات رقم کیے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے اور فیشن کے چاہنے والوں کے دلوں میں بس گئے۔

آئیے ان تمام مومنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

شاہ رخ خان کا آئیکونک پوز

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مداح ان کے میٹ گالا میں پہلی بار شرکت کرنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ 

جب کنگ خانب لیو کارپٹ پر نمودار ہوئے تو ان کے لباس نے جہاں سب کی توجہ مبذول کروائی وہیں انہوں نے اپنے مخصوص اورآئیکونک انداز میں بازو پھیلا کر اپنا وہ مشہور پوز دیا جو برسوں سے ان کی پہچان رہا ہے۔

 ان کا یہ انداز ان کی شاندار میراث اور مداحوں کے ساتھ ان کے گہرے تعلق کی عکاسی کرتا ہے میٹ گالا کے ریڈ کارپیٹ پر شاہ رخ خان کے اس ایک اشارے نے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو ایک بار پھر دیوانہ بنا دیا۔

کیارا ایڈوانی کا پریگننسی گلو

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی جنہوں نے بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شادی کی ہےوہ اب اپنے پہلے بچے کی توقع کررہی ہیں۔

 میٹ گالا کی اس خاص شام میں اپنی پہلی شرکت کے دوران کیارا نے مداحوں کو پہلی بار اپنے بےبی بمپ کی دلکش جھلک دکھائی۔ 

کیارا بلیو کارپیٹ پر ڈیزائنر  گورو گپتا کی تیار کردہ ایک خصوصی تخلیق میں ملبوس تھیں اور ان کے چہرے پر حمل کی وہ خاص چمک نمایاں تھی جسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں تھا۔ 

کیارا کی اس خوبصورتی اور ماں بننے کی خوشی اور چمک نے انہیں اس رات کی سب سے دلکش شخصیات میں شامل کر دیا۔

 پریانکا چوپڑا کا 'نمستے' اوتار

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گلوبل سپر اسٹار پریانکا چوپڑا جو اب بین الاقوامی سطح پر ایک بڑا نام ہیں آج بھی اپنی دیسی جڑوں سے گہرا تعلق رکھتی ہیں۔ 

میٹ گالا کے چکاچوند اور گلیمر سے بھرے ایک معتبر بلیو کارپٹ پر کھڑی ہو کر  پریانکا نے بین الاقوامی پاپارازی کا روایتی ہندوستانی انداز میں ہاتھ جوڑ کر 'نمستے' کہہ کر استقبال کیا۔ 

اداکارہ کا یہ شائستہ انداز ہندوستانی ثقافت میں احترام کی ایک گہری علامت ہے اور انہوں نے عالمی میلے میں اپنے اس عمل سے اپنی ثقافت سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

 نک جونس کا اہلیہ کیلئے کیرینگ جیسٹر 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

میٹ گالا کے ریڈ کارپیٹ پر اداکارہ  پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس نے ایک بار پھر اہلیہ کیلئے  اپنی محبت اور خیال رکھنے والے رویے سے انٹرنیٹ پر صارفین کے دل جیت لیے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب پریانکا ریڈ کارپٹ پر پوز دے رہی تھیں تو نک کو ان کے لباس کو درست کیا جو ان کی اپنی اہلیہ کیلئے باہمی محبت اور احترام کا عکاس تھا۔ 

نک کا یہ پیارا عمل سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا اور  جہاں صارفین نے انہیں ایک مثالی شوہر کے طور پر خوب سراہا۔

دلجیت دوسانجھ کا پنجابی مہاراجہ لک

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گلوبل سپر اسٹار  دلجیت دوسانجھ نے بھی رواں سال  میٹ گالا 2025 میں اپنا ڈیبیو کیا اور بلیو کارپیٹ پر آتے ہی چھا گئے۔ 

دلجیت  نے گالا نائٹ کیلئے  مشہور ڈیزائنر پربل گرونگ کے تیار کردہ آف وائٹ رنگ کے روایتی لباس میں اپنی اندرونی شاہی شان کا مظاہرہ کیا۔

 ان کے لباس میں نمایاں جیولری اور ایک روایتی تلوار شامل تھی جس نے ان کے مجموعی انداز کو مزید پروقار بنا دیا۔

 'بورن ٹو شائن' کے گلوکار نے اپنے کیپ پر پنجاب کا نقشہ اور گرمکھی حروف کندہ کروا کر اپنی ثقافتی جڑوں کو ایک خاص خراج تحسین پیش کیا جس نے ان کے لُک کو مزید معنی خیز بنا دیا۔

دلجیت اور شکیرا کا میٹ اپ

میٹ گالا 2025 کا ایک اور بڑا وائرل لمحہ اس وقت سامنے آیا جب دلجیت دوسانجھ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سےوائرل ہوئی۔

 اس مختصر ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو خوشگوار گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس نے ان کے مداحوں کو بہت خوش کیا۔

 اس کے علاوہ، دلجیت اور شکیرا کو اینا ونٹور کی میزبانی میں ہونے والی ایک خصوصی عشائیے میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا جہاں ان کے ساتھ نکول شیرزنگر بھی موجود تھیں۔

میٹ گالا میں اب دو مختلف ثقافتوں اور موسیقی کی دنیا کے ان دو بڑے ستاروں کا ایک ساتھ نظر آنا مداحوں کیلئے ایک یادگار لمحہ تھا۔