تصاویر؛ بالی وڈ اداکاراؤں کے آئیکونک میٹ گالا لک
عالیہ، دیپیکا،پریانکاتک اداکاراؤں کے یادگار انداز
میٹ گالا فیشن کی دنیا کی سب سے پرجوش راتوں میں سے ایک ہے جہاں دنیا بھر کے ستارے اعلان کردہ تھیم کے مطابق اپنے سب سے شاندار ملبوسات کی نمائش کرتے ہیں۔
دنیا بھر کی طرح بالی وڈ اداکاراؤں نے بھی اس مشہور ریڈ کارپٹ پر اپنے شاندار اور منفرد اسٹائل سے دھوم مچائی ہے۔
آئیے عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کے چھ ناقابل فراموش میٹ گالا لُکس پر ایک نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے واقعی محفل لوٹ لی۔
پریانکا چوپڑا کا ٹرینچ کوٹ لُک
سال 2017 میں پریانکا چوپڑا نے میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر چلنے والی پہلی بالی وڈ اسٹار بن کر تاریخ رقم کی اور اپنے ڈیبیو لک میں انہوں نے ایک جرات مندانہ ٹرینچ کوٹ سے متاثر لباس پہنا جو ڈرامائی اور اسٹائلش دونوں اندازوں کی عکاسی کررہا تھا۔
لانگ ٹیل اور منفرد ڈیزائن میٹ گالا کی تھیم، ‘Rei Kawakubo/Comme des Garçons آرٹ آف دی ان-بیٹوین' کے عین مطابق تھا۔
یہ لُک اتنا یادگار تھا کہ اس نے صارفین سے بہت سارے میمز اور تعریفیں بٹوریں ساتھ ہی ساتھ میٹ گالا کی یہ رات پریانکا کے لیے ذاتی طور پر بھی ایک خاص رات تھی کیونکہ اس نے نک جونس کے ساتھ ان کے تعلقات کی شروعات کی نشاندہی کی۔
دپیکا پڈوکون کا پنگ گاؤن لک
سال2019 میں بالی وڈ کی باربی ڈول دیپیکا پڈوکون نے ڈیزائنر زیک پوسن کے ایک دلکش گلابی آف شولڈر گاؤن کے ساتھ ایک بڑا فیشن رسک لیا۔
یہ لباس تھری ڈی پھولوں کی کڑھائی سے ڈھکا ہوا تھا اور اس کا ڈیزائن بہت ہی زیادہ ڈرامائی تھا۔ دیپیکا نے اپنے گاؤن کو اونچی پونی ٹیل اور ڈارک لپس کے ساتھ مکمل کیا جو میٹ گالا کی تھیم کیلئے بالکل مناسب تھا۔
یہ لُک اپنے نمایاں برائٹ کلر کے ساتھ ایک رسکی لک تھا مگر دیپیکا اس کو کیری کرنے میں مکمل کامیاب رہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کچھ نیا اور جرات مندانہ آزمانے سے نہیں ڈرتیں۔
عالیہ بھٹ کا بیڈڈ گاؤن لک
سال 2023 میں عالیہ بھٹ نے ڈیزائنر پربل گرونگ کے ایک شاندار سفید گاؤن میں اپنا میٹ گالا ڈیبیو کیا۔
یہ لباس 1992 کے ایک مشہور شینیل برائیڈل لُک سے متاثر تھاجوکہ سینکڑوں موتیوں سے ڈھکا ہوا تھا۔
عالیہ نے فنگر لیس دستانے کے ساتھ اپنے گاؤن میں ایک ٹوئسٹ شامل کیا جو لیجنڈری ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
یہ لُک خوبصورت اور باوقار تھا حالانکہ کچھ لوگوں نے محسوس کیا کہ یہ میٹ گالا ریڈ کارپیٹ کے لیے تھوڑا سا سادہ تھا پھر بھی یہ عالیہ کے لیے اس عالمی اسٹیج پر ایک مضبوط شروعات تھی۔
پریانکا چوپڑا کا میرون ویلویٹ گاؤن لک
سال 2018 کے میٹ گالا میں جس کی تھیم 'ہیونلی باڈیز: فیشن اینڈ دی کیتھولک امیجینیشن' تھا پریانکا چوپڑا ڈیزائنر رالف لورین کے میرون ویلویٹ گاؤن میں شاہانہ انداز میں نظر آئیں۔
یہ لباس میڈونا سے متاثر تھا اور اس کی کڑھائی ہندوستان میں کی گئی تھی جسے ایک خوبصورت سنہری لیس ہیڈپیس کے ساتھ مکمل کیا گیا تھا۔
پریانکا نے کارٹیئر جیولری اور گہرے میرون لپ کلر کے ساتھ اپنے لُک کو مکمل کیا جو میٹ گالا شام کی تھیم کے ساتھ فیشن کو بالکل ملا رہا تھا۔
دپیکا پڈوکون کا سرخ مجسماتی گاؤن
سال 2018 میں بھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ڈیزائنر پربل گرونگ کے ایک شوخ سرخ مجسماتی گاؤن میں سب کو دنگ کر دیا۔
ڈریس کی بولڈ شکل اور شوخ رنگ نے میٹ گالا کے ریڈ کارپیٹ پر اداکارہ کو ایک اسٹرونگ اوتار دیا جو میٹ گالا کی 'ہیونلی باڈیز' تھیم کے ساتھ بالکل فٹ تھا۔
اپنا لک نکھارنے کیلئے دیپیکا نے اپنے بالوں کو پیچھے کی طرف کھلا چھوڑ پر سامنے سے بالکل سلیک لک دیا جس کے ساتھ گہرے سرخ لپ کلر اور سادہ ہیرے کی بالیاں پہن کر اپنے ڈریس کے ڈرامے کو خوبصورتی کے ساتھ متوازن کیا۔
اس لُک نے ان کا اعتماد اور اسٹائل دکھایا یہ ثابت کرتے ہوئے کہ وہ ایک حقیقی فیشن کوئین ہیں۔
عالیہ بھٹ کی منٹ گرین ساڑھی
بالی وڈ کی دلکش اداکارہ عالیہ بھٹ نے 2024 کے میٹ گالا میں 23 فٹ لمبے پلّو والی ایک کسٹمائز سبیاساچی ساڑھی پہن کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
‘گارڈن آف ٹائم’ کے تھیم سے مطابقت رکھنے کے لیے ڈیزائن کی گئی اس ساڑھی میں ہاتھ سے کڑھائی والے پھولوں کے نقش و نگار، شیشے، موتیوں اور نیم قیمتی جواہرات شامل تھے۔
عالیہ کا یہ انداز ہندوستان کے دلکش ثقافتی ورثے کو ایک شاندار خراج تحسین تھا۔







