فیشن

دلجیت دوسانجھ کا میٹ گالا لُک کس کرکٹر سے متاثر؟

دلجیت دوسانجھ کا میٹ گالا میں مہاراجہ اسٹائل توجہ کا مرکز

طوبیٰ خضر حیات

دلجیت دوسانجھ کا میٹ گالا لُک کس کرکٹر سے متاثر؟

دلجیت دوسانجھ کا میٹ گالا میں مہاراجہ اسٹائل توجہ کا مرکز

دلجیت دوسانجھ کا میٹ گالا میں مہاراجہ اسٹائل توجہ کا مرکز
دلجیت دوسانجھ کا میٹ گالا میں مہاراجہ اسٹائل توجہ کا مرکز

گلوبل سپر اسٹار  دلجیت دوسانجھ نے 2025 کے میٹ گالا میں اپنے شاہانہ انداز سے سب کو حیران کر دیا۔ 

انہوں نے اپنے میٹ گالا ڈیبیو میں  روایتی سفید لباس، پگڑی، کرتا  اور زیورات زیب تن کیے ہوئے تھے جو ان کے پنجابی ورثے کی عکاسی کر رہا تھا۔

دلجیت دوسانجھ کی ٹیم نے انکشاف کیا کہ اس دلکش لک کے پیچھے جس شخصیت سے انسپریشن لی گئی وہ کوئی اور نہیں بلکہ پٹیالہ کے مہاراجا بھوپندر سنگھ تھے۔

بھوپیندر سنگھ کون تھے؟

بھوپندر سنگھ جو 1891 میں پیدا ہوئے، وہ نہ صرف ریاست پٹیالہ کے حکمران تھے بلکہ ہندوستان میں کھیلوں اور فنون کے سرپرست کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔

یہ تصویر 1911 میں انگلینڈ کے دورے کے دوران مہاراجہ بھوپندر سنگھ کی ہے۔
یہ تصویر 1911 میں انگلینڈ کے دورے کے دوران مہاراجہ بھوپندر سنگھ کی ہے۔

 انہیں 1911 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پہلی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کا اعزاز بھی حاصل ہے اگرچہ ان میچز کو باضابطہ ٹیسٹ کا درجہ حاصل نہیں تھا لیکن یہ دورہ اشوتوش گواریکر کی مشہور فلم ‘لگان‘ کے لیے جزوی طور پر انسپریشن کا باعث بنا۔ 

فلم لگان میں ‘کچرا‘ کا کردار درحقیقت پہلے دلت کرکٹر پالوانکر بالو پر مبنی تھا جن کی کپتانی بھوپندر سنگھ نے کئی مواقع پر کی تھی۔

کرکٹ کے علاوہ مہاراجا بھوپندر سنگھ اپنی پرتعیش طرز زندگی کے لیے بھی مشہور تھے ان کے پاس 44 رولز رائس گاڑیوں کا بیڑا اور  دنیا کے تمغوں کا سب سے بڑا مجموعہ موجود تھا۔ 

1928 میں انہوں نے کارٹیئر سے ایک ہزار قیراط کا ہیرے کا ہار بنوایا جو اس وقت تک فرانسیسی جوہری کا تیار کردہ سب سے بڑا ہار تھا۔ 

2,930 ہیروں پر مشتمل پٹیالہ کے اس ہار  کی تخمینہ مالیت  آج تقریباً 2.5 ارب ڈالر ہے اس کے علاوہ مہاراجا وہ پہلے ہندوستانی تھے جن کے پاس ذاتی ہوائی جہاز اور ایئر اسٹرپ  تھی۔

دلجیت نے یہ لک کیوں اپنایا؟

گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی ٹیم نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ مہاراجا بھوپندر سنگھ کے ذاتی زیورات پہن کر انہیں خراج تحسین پیش کریں لیکن انہیں اس کی اجازت نہیں ملی۔

بھوپندر سنگھ 1900ء سے اپنی وفات 1938ء تک پٹیالہ کے مہاراجہ رہے
بھوپندر سنگھ 1900ء سے اپنی وفات 1938ء تک پٹیالہ کے مہاراجہ رہے

 نیویارک ٹائمز کے مطابق دلجیت کے اسٹائلسٹ ابھلاشا دیونانی نے میٹ گالا  کے لیے مہاراجا کا مشہور کارٹیئر ہار ادھار لینے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں بتایا گیا کہ وہ ایک میوزیم میں محفوظ ہے۔

 بالآخر انہوں نے ہندوستانی جوہری گولچا سے مہاراجا کی کلیکشن سے متاثر  زیورات تیار کروائے جس میں ایک پگڑی کا بروچ بھی شامل تھا۔

 اس ایک فرق کے باوجود بھی دلجیت دوسانجھ کا لباس 1920 اور 30 کی دہائی کے مہاراجا بھوپندر سنگھ کے مشہور سفید لباس کا جدید روپ تھا۔

ہار میں خاص کیا ہے؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

تاریخ کے اوراق پلٹیں تو پتہ چلتا ہے کہ پٹیالہ کے مہاراجہ بھوپندر سنگھ کے مشہور ہار کو بنانے میں 2,930 ہیرے 234.65 قیراط کا ڈی بیئر پیلا ہیرا اور کئی برمی یاقوت شامل تھے جوکہ انتہائی قیمتی ہیں۔

مہاراجا بھوپندر سنگھ کا یہ نادر ہار 1940 کی دہائی میں پراسرار طور پر غائب ہو گیا تھا اور بعد میں اسے اجڑی حالت میں دوبارہ دریافت کیا گیا تھا جبکہ ہار کے بہت سے اصل قیمتی جواہرات اور ہیرے غائب تھے۔ 

یہ ہار اس وقت پیرس کے  ‘کارٹیئر اسٹور میوزیم‘ میں محفوظ ہے۔ 

واضح رہے کہ گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے علاوہ 2025 کے میٹ گالا میں شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا، کیارا اڈوانی اور معروف ڈیزائنرز سمیت کئی دیگر ہندوستانی شخصیات نے بھی شرکت کی۔