بالی ووڈ

ہندی سینما کو ساؤتھ سے سیکھنے کی ضرورت ہے ، عامر خان

نا ظرین کو گھر پر انٹرٹینمنٹ دیکھنے کی عادت پڑ گئی ہے، اداکار

Web Desk

ہندی سینما کو ساؤتھ سے سیکھنے کی ضرورت ہے ، عامر خان

نا ظرین کو گھر پر انٹرٹینمنٹ دیکھنے کی عادت پڑ گئی ہے، اداکار

ہندی سینما کو ساؤتھ سے سیکھنے کی ضرورت ہے ، عامر خان

بالی وڈ اداکار عامر خان نے ہندی فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری سے سیکھنے کی ضرورت ہے

۔ عامر نے ساؤتھ فلم انڈسٹریز کے بالی وڈ کے بزنس ماڈل کے ساتھ مقابلے کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ناظرین اب سینما گھروں میں کیوں نہیں آرہے ہیں۔

ایک نیوز ویب سائٹ کے انٹرویو میں عامر سے پوچھا گیا کہ ہندی فلموں کو ساؤتھ کی چار فلمی صنعتیں کیوں شکست دے رہی ہیں۔

جس پر تارے زمین پر کے اسٹار نے وضاحت کی کہ اس کے پیچھے متعدد وجوہات ہیں.

 عامر نے کہا کہ 'سب سے پہلے، ہمیں بہتر فلمیں بنانے کی ضرورت ہے، میرے خیال میں ہندی فلموں کے ہدایت کاروں، مصنفین اور پروڈیوسروں کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ فی الحال ہمارا بزنس ماڈل عجیب ہے، ہم لوگوں کو تھیٹروں میں بلاتے ہیں لیکن اگر وہ نہیں آتے تو ہم فوراً ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فلم پیش کردیتے ہیں، اس سے ہماری فلموں پر بہت اثر پڑا ہے۔'

عامر نے یہ بھی کہا کہ عالمی وبا کووڈ 19 نے فلم دیکھنے کے تجربے کو بھی متاثر کیا ہے، کیونکہ بہت سے پروڈیوسرز نے اپنی فلمیں او ٹی ٹی پر ڈالنا شروع کردی ہیں، اور نا ظرین کو بھی گھر پر انٹرٹینمنٹ دیکھنے کی عادت پڑ گئی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ 'میرے خیال میں تھیٹر میں فلم کی ریلیز اور او ٹی ٹی پر پیش کیے جانے کے درمیان 6 ماہ کا وقفہ ہونا چاہیے'۔

عامر نے فوری طور پر یہ جواز پیش کیا کہ وہ او ٹی ٹی کے خلاف نہیں ہیں، درحقیقت انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ اس پلیٹ فارم نے بہت سے نئے فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔

عامر خان کے موجودہ پروجیکٹس

عامر خان ستارے زمین پر کے لیے پوری طرح تیار ہیں، جو ان کی 2007 کی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم تارے زمین پر کا تھیمیٹک سیکوئل ہے۔

عامر خان پروڈکشن نے حال ہی میں فلم کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی، جس میں عامر کو 10 طلبا کے ساتھ باسکٹ بال ٹیچر کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

یہ فلم دس نئے اداکاروں کے لیے لانچ پیڈ ہوگی، جن میں آروش دتا، گوپی کرشنا ورما، سمویت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، اشیش پینڈسے، رشی شاہانی، رشبھ جین، نمن مشرا، اور سمرن منگیشکر شامل ہیں۔

آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جنیلیا دیش مکھ بھی اہم کردار میں ہوں گی، فلم کی موسیقی شنکر-احسان لوئے نے ترتیب دی ہے، جس کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔

فلم ستارے زمین پر 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔