انفوٹینمنٹ

عینا آصف کی اپنے ذہنی صحت پر بیان کی وضاحت

عینا آصف نے مائے ری، بے بی باجی، پنجرا، جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت حاصل ہوئی

Web Desk

عینا آصف کی اپنے ذہنی صحت پر بیان کی وضاحت

عینا آصف نے مائے ری، بے بی باجی، پنجرا، جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت حاصل ہوئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ عینا آصف نے  ذہنی صحت سے متعلق اپنے وائرل بیان پر وضاحت پیش کردی۔

عینا آصف نے مائے ری، بے بی باجی، پنجرا، جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت حاصل ہوئی، ماضی میں ایک بیا میں عینا آصف نے کہا تھا کہ ذہنی بیماریوں کا بھی دیگر جسمانی امراض کی طرح باقاعدہ علاج ہونا چاہیے، اور اسے صرف روحانی مسائل یا عبادات تک محدود نہیں کیا جانا چاہیے۔

اب انہوں نے ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری یا حساس جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہرگز نہیں تھا، بلکہ وہ محض ایک اہم اور حساس موضوع پر اپنے ذاتی خیالات کا اظہار کر رہی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم ان ہی موضوعات پر بات کرتے ہیں جن سے ہمارا ذاتی تعلق ہوتا ہے۔ میں نے بھی اسی نیت سے اظہارِ خیال کیا، مگر اب مجھے احساس ہے کہ شاید میں اپنی بات کو بہتر اور زیادہ محتاط انداز میں پیش کر سکتی تھی۔

عینا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان جیسے معاشرے میں ذہنی صحت اور بالخصوص ڈپریشن پر کھل کر بات کرنا آج بھی ایک ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ ایسے میں متاثرہ افراد کو اکثر غلط فہمیوں، تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی کہتا ہے کہ ڈپریشن صرف ایمان کی کمزوری ہے، تو یہ جملہ کسی کے لیے بہت تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ دعا کے ساتھ دوا بھی ضروری ہے، اور ذہنی صحت کو اتنی ہی سنجیدگی سے لینا چاہیے جتنی جسمانی بیماریوں کو دی جاتی ہے۔

اس وقت عینا آصف ڈرامہ سیریلز جڑواں اور پرورش میں اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت خوب داد سمیٹ رہی ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔