عالمی منظر

میٹ گالا کی شام، کملا ہیرس کا منفرد انداز مرکز نگاہ بن گیا

Web Desk

میٹ گالا کی شام، کملا ہیرس کا منفرد انداز مرکز نگاہ بن گیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

میٹ گالا 2025ء میں سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی غیر متوقع شرکت نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

کملا ہیرس اپنے شوہر ڈوگ ایمہوف کے ہمراہ ایک منفرد بلیک اینڈ وائٹ لباس میں ایونٹ میں جلوہ گر ہوئیں۔

 اگرچہ انہوں نے ریڈ کارپٹ پر باقاعدہ واک نہیں کی، تاہم ایونٹ کے آغاز سے قبل جاری کردہ تصاویر میں انہیں ایک خوبصورت ریشمی لباس میں دیکھا گیا، جس میں غیر متوازن کیپ آستین اور ایک لمبا اسکارف شامل تھا۔ 

معروف فیشن برانڈ ‘آف وائٹ‘ کے مطابق، یہ لباس خود اعتمادی اور قوت کی نمائندگی کرتا ہے، بالکل ویسا جیسا کہ کملا ہیرس کی شخصیت۔

یہ لباس میٹ گالا 2025ء کی تھیم سے ہم آہنگ تھا، جس کا مقصد سیاہ فیشن کی تاریخ کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

اگرچہ کملا ہیرس نے ایونٹ کے دوران کوئی خطاب نہیں کیا، تاہم وہ حالیہ تقریبات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ابتدائی 100 دنوں کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتی رہی ہیں، جس سے ان کی موجودگی کو مزید معنی خیز قرار دیا جا رہا ہے۔

کملا کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب