انفوٹینمنٹ

پاکستان پر حملے پر بھارتی فنکار خوشی سے نہال

پاکستانی فنکاروں کے برعکس بالی وڈ فنکار جنگ کے ماحول پر بغلیں بجاتے نظر آرہے ہیں

Web Desk

پاکستان پر حملے پر بھارتی فنکار خوشی سے نہال

پاکستانی فنکاروں کے برعکس بالی وڈ فنکار جنگ کے ماحول پر بغلیں بجاتے نظر آرہے ہیں

پاکستان پر حملے پر بھارتی فنکار خوشی سے نہال

پاکستان پر رات گئے بھارت کے بزدلانہ حملے کے ردعمل میں جہاں نامور پاکستانی فنکار مذمت اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں وہیں بالی وڈ فنکار خوشی اور جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان بھارت نے 6 مختلف مقامات بہاولپور، مریدکے، مظفرآباد، کوٹلی اور دیگر علاقوں پر 24 حملے کیے۔

اس بزدلانہ میزائل حملے کو بھارت نے 'آپریشن سندور' کا نام دیا ہے جس میں ایک بچے سمیت 8 نہتے پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

حملے کے بعد جہاں پاکستانی فنکار قیامِ امن پر زور دینے میں مصروف ہیں وہیں دوسری جانب بالی وڈ فنکار بھارتی حملوں کی مکمل حمایت اور مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

پاکستان کے خلاف پےدرپے فلمیں بنانے کیلئے مشہور بالی وڈ اداکار اکشےکمار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا 'جے ہند، جے مہاکال'

پاکستان پر حملے پر بھارتی فنکار خوشی سے نہال

اداکار سنیل شیٹی نے لکھا کہ 'دہشتگردی کیلئے کوئی جگہ نہیں، کوئی برداشت نہیں، مکمل انصاف ہوگیا، ہیش ٹیگ آپریشن سندور'

اداکار پریش راول نے آپریشن سندور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کرنے پر بھارتی فوج اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان پر حملے پر بھارتی فنکار خوشی سے نہال

اداکار انوپم کھیر نے آپریشن سندور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے 'بھارت ماتا کی جے' کا نعرہ لگایا۔

پاکستان پر حملے پر بھارتی فنکار خوشی سے نہال

اداکار رتیش دیش مکھ نے بھی آپریشن سندور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے 'جے ہند کی سینا، بھارت ماتا کی جے' کا نعرہ لگایا۔

پاکستان پر حملے پر بھارتی فنکار خوشی سے نہال

اداکارہ نمرت کور نے 'جے ہند' اور 'آپریشن سندور' کا نعرہ لگاتے ہوئے لکھا کہ 'ہم اپنی فوج کے ساتھ متحد ہیں، ایک ملک، ایک مشن'

  
پاکستان پر حملے پر بھارتی فنکار خوشی سے نہال

پاکستان کے خلاف اکثر زہر اگلنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں 'آپریشن سندور' کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 'انہوں نے کہا تھا مودی کو بتادینا اور مودی نے بتادیا'

انہوں نے بھارتی فوج کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ 'جو ہمارے رکشا کرتے ہیں، ایشور اُن کی رکشا کرے، ہمارے فورسز کو تحفظ اور کامیابی پر مبارکباد'

پاکستان پر حملے پر بھارتی فنکار خوشی سے نہال

علاوہ ازیں کینسر میں مبتلا معروف مسلمان بھارتی اداکارہ حنا خان بھی نہتے پاکستانیوں کی شہادت کا جشن منانے سے پیچھے نہ رہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں 'آپریشن سندور' کی وائرل تصویر شیئر کرکے پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی حمایت کا اظہار کیا۔

پاکستان پر حملے پر بھارتی فنکار خوشی سے نہال

واضح رہے کہ رواں برس 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوگئے تھے۔

بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور 'سندھ طاس معاہدے' کو معطل کرنے سمیت متعدد پاکستان مخالف اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکا بھارتی یکطرفہ اعلان مسترد کر دیا جبکہ پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے مسلسل یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ بھارت کسی بھی وقت پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کر سکتا ہے۔