انفوٹینمنٹ

سینما گھر سنسان، پنکج ترپاٹھی نے بڑاحل بتادیا

مجھے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں 18 سال لگے۔

Web Desk

سینما گھر سنسان، پنکج ترپاٹھی نے بڑاحل بتادیا

مجھے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں 18 سال لگے۔

مجھے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں 18 سال لگے۔
مجھے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں 18 سال لگے۔

 بالی وڈ کو اس وقت باکس آفس پر کڑے وقت کا سامنا ہے، بڑے بڑے اسٹارز کی فلمیں، لاکھوں کروڑوں کے بجٹ پھر بھی سینما گھر سنسان پڑے ہیں۔ ایسے میں اداکار پنکج ترپاٹھی نے حل پیش کر دیا ہے

 بےشمار فلموں میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور ہونے والے پنکج ترپاٹھی نے باکس آفس پر بالی وڈ کی مسلسل ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کہانیوں کو اپنی جڑوں سے جوڑو، بس یہی حل ہے۔‘

 پنکج نے فلم ‘می می’ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ایک انوکھی کہانی تھی، لیکن اس کا بیک گراؤنڈ بہت rooted تھا کلچر، زبان، اور جذبات سے جُڑا ہوا اسی لیے لوگوں نے اسے دل سے اپنایا۔‘

پنکج ترپاٹھی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نئے اداکاروں کو وہاں مواقع مل رہے ہیں جو ان کے وقت میں نہیں تھے، ہم جب آئے تھے، تو ویب اسپیس نام کی کوئی چیز ہی نہیں تھی، مجھے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں 18 سال لگے۔

 انہوں نے فلم ‘ لاپتہ لیڈیز’ کے اداکاروں کی مثال دی  اور کہا کہ  وہ اداکاری میں لاجواب ہیں، مگر ان کے پاس کوئی پی آر مشینری نہیں، کوئی سسٹم نہیں جو ان کے کام کو میڈیا تک پہنچائے۔

 پنکج کا ماننا ہے کہ نئے اداکاروں کو بس میڈیا میں تھوڑی سی جگہ مل جائے،تو وہ بھی اپنے فن سے لوگوں کے دل جیت سکتے ہیں، ہم تھوڑے تجربہ کار ہو چکے ہیں، میڈیا سے تعلقات بن چکے ہیں مگر نئے چہروں کو ابھی وہ مواقع نہیں ملتے۔