وائرل اسٹوریز
شفاعت علی نے مودی کی زبان میں بھارت کو جواب دیدیا
پاکستان نے سندور کے جواب میں بھارت پر ولیمہ کردیا، معروف کامیڈین
شفاعت علی نے مودی کی زبان میں بھارت کو جواب دیدیا
پاکستان نے سندور کے جواب میں بھارت پر ولیمہ کردیا، معروف کامیڈین
معروف پاکستانی اداکار، کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے رات گئے پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد مودی کی زبان میں بھارت کو جواب دے دیا۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان بھارت نے 6 مختلف مقامات بہاولپور، مریدکے، مظفرآباد، کوٹلی اور دیگر علاقوں پر 24 حملے کیے۔
اس بزدلانہ میزائل حملے کو بھارت نے 'آپریشن سندور' کا نام دیا ہے جس میں ایک بچے سمیت 8 نہتے پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔
پاکستانی سیاست دان اور دیگر معروف شخصیات کی نقل اتارنے والے فنکار شفاعت علی نے بھارت کے اِس بزدلانہ حملے پر اپنے مخصوص انداز میں تبصرہ کیا ہے۔
شفاعت علی نے 'ایکس' پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بالکل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آواز اور لب و لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'کل رات ہماری وایو سینا نے ہم سے ایک آدیش لیا اور وہ آدیش تھا سندور کا، ایک ایسا نرنے تھا جو اتہاز کے پنے پلٹ دے گا، بہار کا الیکشن جتا دے گا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'آگے جب ہماری وایو سینا پاکستان پہنچی، تو ادھر انہوں نے سندور کے جواب میں ہم پر ولیمہ کردیا، ہمارے رافیل، ہمارا مگ، کیا کہیں اُن کے بارے میں'۔
ویڈیو کے آخر میں انہوں نے مودی کی زبان سے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مداح سرائی کرواتے ہوئے کہا کہ 'ہم اب بھارتی سینا کی طرف سے، ہندوستان کی لوک تنتر کی طرف سے پاکستان سے کچھ کہنا چاہتے ہیں، جنرل عاصم منیر، میری جند میری جان'۔
واضح رہے کہ رواں برس 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوگئے تھے۔
بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور 'سندھ طاس معاہدے' کو معطل کرنے سمیت متعدد پاکستان مخالف اقدامات کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکا بھارتی یکطرفہ اعلان مسترد کر دیا جبکہ پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے مسلسل یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ بھارت کسی بھی وقت پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کر سکتا ہے۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Zendaya, Tom Holland's Spider-Man costar heats marriage rumours
SZA opens up about her conflicted feelings on motherhood: ‘Spooky’
Badshah’s ‘Tateeree’ lands in legal trouble after obscenity complaints
Lily Collins shares emotional update after long-lost item returns
MGK clears up awkward Megan Fox mix-up with daughter Casie
‘Pulp Fiction’ star Stephen Hibbert breathes his last at 68 in Denver
Jamie Lee Curtis shares powerful life lesson after turning 60
Britney Spears’ ex reacts to her DUI arrest with surprising message




