ٹیکنالوجی
ایلون مسک نے ایک بار پھر اپنا نام بدل لیا
کھرب پتی ٹیک آئیکون نے اپنا نیا نام ایکس پر تبدیل کیا ہے
ایلون مسک نے ایک بار پھر اپنا نام بدل لیا
کھرب پتی ٹیک آئیکون نے اپنا نیا نام ایکس پر تبدیل کیا ہے
ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنا ڈسپلے نام بدل کر Gorklon Rust رکھ دیا، جس سے صارفین میں تجسس پیدا ہو گیا۔
Gorklon Rust بظاہر کئی حوالوں کا امتزاج لگتا ہے۔
Grok دراصل ایلون مسک کی AI کمپنی کے چیٹ بوٹ کا نام ہے، جب کہ Rust ممکنہ طور پر اس پروگرامنگ زبان کی طرف اشارہ ہے جو ایکس کے اے آئی کے ٹیکنالوجی سسٹم میں استعمال ہو رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ Gorklon Rust کا تعلق سولانا بلاک چین پر موجود ایک میم کوائن سے بھی جوڑا جا رہا ہے، جو PumpSwap، Raydium، اور Meteora جیسے پلیٹ فارمز پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ایلون مسک نے ایکس پر اپنا نام بدلا ہو۔ فروری میں 53 سالہ ٹیسلا سی ای او نے عارضی طور پر اپنا نام Harry Bolz رکھ لیا تھا۔
اس سے قبل دسمبر میں انہوں نے Kekius Maximus نام اختیار کیا، جس کے بارے میں انٹرنیٹ صارفین کا خیال تھا کہ یہ دو مشہور حوالوں Pepe the Frog ایک معروف انٹرنیٹ میم) اور Maximus Decimus Meridiusفلم Gladiator میں رسل کرو کے کردار کا امتزاج تھا۔
اُس وقت ایلون مسک کی پروفائل تصویر میں Pepe the Frog کو سنہری زرہ پہنے اور ویڈیو گیم کنٹرولر تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
یہ نام کی تبدیلی ایسے وقت میں ہوئی جب ایلون مسک نے ایکس کے ریکمنڈیشن الگورتھم میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
ہفتہ کے روز، ایلون مسک نے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں اب مصنوعی ذہانت کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ Grok کا لائٹ ورژن ایکس کے ریکمنڈیشن سسٹم میں ضم کیا جا رہا ہے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together


