ہالی ووڈ

اللو ارجن اور عامر خان کی ملاقات نے تہلکہ مچادیا

مداحوں کو دونوں اداکاروں کے درمیان کولیبریشن کی امید

Web Desk

اللو ارجن اور عامر خان کی ملاقات نے تہلکہ مچادیا

مداحوں کو دونوں اداکاروں کے درمیان کولیبریشن کی امید

اداکاروں کی اس ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
اداکاروں کی اس ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

ساؤتھ انڈین سپر اسٹا اللو ارجن اور بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو حال ہی میں ایک ساتھ دیکھا گیا، اسے پین انڈیا اسٹار پاور کے ایک نایاب اور غیر متوقع کراس اوور کے طور پر سراہا جا رہا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

اگرچہ دونوں اداکاروں نے اپنی ملاقات کی وجہ سے متعلق کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے، لیکن دونوں کی اکٹھی تصاویر کا ایک سلسلہ آن لائن وائرل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے شائقین نے ممکنہ فلمی کولیبریشن کے خواب آنکھوں میں سجالیے۔

کسی بھی کیمپ کی جانب سے کسی قسم کی بھی کوئی تصدیق نہیں کی گئی اور یہ سارا کا سارا جوش و خروش قیاس آرائی پر مبنی ہے۔

تصاویر کے اردگرد گردش کرتی قیاس آرائیاں زور پکڑ چکی ہیں، خاص طور پر نیٹیزنز نے ان دونوں سپر اسٹارز کے مستقبل قریب میں اسکرین اسپیس شیئر کرنے پر زور دیا ہے۔

اللو ارجن اور عامر خان دونوں ہی اپنے اسکرپٹ کے ساتھ سلیکٹیو ہونے کے لیے جانے جاتے ہیں، یہ حقیقت اس امکان کو وزن دیتی ہے کہ ان کی ملاقات محض ایک معمولی ملاقات سے کچھ زیادہ تھی۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

شائقین کے لیے ان دو سنیما فورسز کے ہاتھ ملانے کا خیال پہلے ہی ایک ٹرینڈنگ موضوع بن چکا ہے۔

اللو ارجن، پشپا: دی رول کی کامیابی سے تازہ دم ہے اور فی الحال ایک پرجوش پروجیکٹ میں مکمل طور پر ڈوبے ہوئے ہیں، یہ ایک فینٹیسی ڈرامہ ہے جس کی ہدایت کاری ایٹلی نے کی ہے۔

بڑھتی ہوئی توقعات اور بین الاقوامی اسٹوڈیوز کے ساتھ کولیبریشن کی رپورٹس کے ساتھ فلم کو بڑے پیمانے کی پروڈکشن قرا دیا جارہا ہے، جو ممکنہ طور پر اللو ارجن کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ پشپا 3 کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ابتدائی مراحل میں ہے جس نے اداکار کے شیڈول کو سخت اور ان کے مداحوں کو بے چین رکھا ہے۔

دوسری جانب عامر خان ستارے زمین پر کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کے لیے تیاری کر رہے ہیں، جو 20 جون کو ریلیز ہونے والی ہے اور شائقین اس کے شدت سے منتظر ہیں۔

فلم میں 10 چائلڈ اداکار اپنی پہلی فلم میں جلوہ گر ہوں گے اور عامر کے ساتھ اداکارہ جنیلیا دیش مکھ ایک نمایاں کردار میں ہیں، یہ فلم ایک زیادہ جذباتی، فیملی فرینڈلی بیانیے کی طرف ایک تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔

تاہم پس منظر میں عامر کا دیرینہ پروجیکٹ، مہابھارت بھی جاری ہے، ایک سنیما خواب جسے انہوں نے اکثر ایک یادگار چیلنج کے طور پر بیان کیا ہے۔

اللو ارجن کے حالیہ انتخاب پر غور کرتے ہوئے کچھ مبصرین سوچ رہے ہیں کہ کیا عامر کے ساتھ یہ 'ذہنوں کی ملاقات' کسی بڑی چیز کا اشارہ دے سکتی ہے۔

 جیسا کہ قیاس آرائیاں جاری ہیں، بہت سے لوگ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا یہ وائرل لمحہ محض دو ستاروں کے درمیان ملاقات ہے — یا اس سے کہیں زیادہ بڑی کہانی کا آغاز۔