انفوٹینمنٹ

نوازالدین صدیقی کی والدہ کو انکی کس فلم کا سین پسند آیا ؟

یہ اب تک نہیں پتہ کہ امی کو یہ سین کیوں پسند ہے ، نوازالدین صدیقی

Web Desk

نوازالدین صدیقی کی والدہ کو انکی کس فلم کا سین پسند آیا ؟

یہ اب تک نہیں پتہ کہ امی کو یہ سین کیوں پسند ہے ، نوازالدین صدیقی

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

نواز الدین صدیقی کی فلموں کے دیوانے تو بہت سے لوگ ہیں لیکن نواز کی والدہ کو ان کی ایک فلم کا سین بہت پسند ہے۔

ایک انٹرویو میں نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ ان کی والدہ کو سلمان خان کی 2014 کی فلم’ کِک‘ میں ان کا وہ سین بے حد پسند آیا، جس میں وہ نوٹوں کے ایک بڑے انبار پر بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں۔

نوازالدین صدیقی اپنی نئی فلم’ کوسٹاؤ‘ کے ساتھ ایک بار پھر ہندی فلم انڈسٹری سے متعلق سرخیوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

باصلاحیت اداکار 1999 سے انڈسٹری میں سرگرم ہیں لیکن انہیں اصل شہرت 2012 کی فلم ’گینگز آف واسے‘ پور سے ملی، اس کے بعد’ لنچ باکس‘، ’کِک‘،’ بدلاپور‘ اور دیگر فلموں نے ان کے مقام کو مزید مستحکم کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی والدہ نے پہلی بار انہیں بڑی اسکرین پر دیکھ کر کیا ردعمل دیا، تو نوازالدین نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا۔

 انہوں نے بتایا کہ ان کی ماں کو وہ منظر بہت پسند آیا جس میں وہ اچھے کپڑوں میں ملبوس نوٹوں کے ڈھیر پر بیٹھے نظر آتے ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ آپ نے ’کِک‘ دیکھی ہوگی، بہت سارے لوگوں نے دیکھی ہوگی، تو اُس میں ایک سین ہے جس میں، میں نوٹوں پر بیٹھا ہوا ہوں، تو میری ماں کو وہ اچھا لگا اور مجھے نہیں معلوم کہ ان کو یہ کیوں پسند آیا۔

ساجد ناڈیاڈوالا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’ کِک‘ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، جو ایک ایکشن کامیڈی فلم تھی اور باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔

فلم میں سلمان خان مرکزی کردار میں تھے جبکہ جیکولین فرنانڈس، نوازالدین صدیقی اور رندیپ ہودا نے بھی اہم کردار نبھائے۔

جہاں تک بات ہے ’کوسٹاؤ‘ کی، تو یہ فلم ایک سوانحی حیات کرائم ڈرامہ ہے جو انڈین کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر کوسٹاؤ فرنانڈس کی زندگی پر مبنی ہے۔

اس فلم کی ہدایت کاری سیجل شاہ نے کی ہے اور اس میں پریا بپت، کشور کمار ، حسین دلال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں،’ کوسٹاؤ‘ اس وقت او ٹی ٹی پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہے۔

نوازالدین صدیقی کی آنے والی فلموں میں’ سیکشن 108‘،’ نورانی چہرہ‘،’ ٹھما‘،’ رات اکیلی ہے 2‘ اور دیگر شامل ہیں۔