اسکینڈلز
عدنان سمیع کا متنازع ردعمل، پاکستانی میڈیا کا مذاق اڑا ڈالا
عدنان سمیع کا متنازع ردعمل، پاکستانی میڈیا کا مذاق اڑا ڈالا
پاکستان چھوڑ کر بھارت میں سکونت اختیار کرنے والے عدنان سمیع خان حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران اپنی وفاداری ثابت کرنے کی کوشش میں سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق اُڑاتے ہوئے خود تنقید کا نشانہ بن گئے۔
7 مئی کی صبح بھارتی افواج نے آزاد کشمیر اور پنجاب کے متعدد مقامات پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی شہادتیں ہوئیں اور عبادت گاہوں سمیت رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 طیارے، ڈرون اور متعدد عسکری تنصیبات تباہ کیں، جس کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کی۔
اس تناظر میں بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی ہندو شخصیات نے اپنی حکومت کے بیانیے کی تائید کی، جب کہ عدنان سمیع خان نے بھی بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو متاثر کرنے کے لیے پاکستانی میڈیا کو طنز و تمسخر کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ‘جے ہند‘ اور ‘آپریشن سندور‘ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے، جب کہ ایک اور پوسٹ میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی اینکرز کو بھارتی فوجیوں کے سامنے بے بس دکھایا۔
عدنان سمیع نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بھارتی حملے کے بعد پاکستانی اینکرز قوم کو تسلی دے رہے ہیں کہ ‘سب کچھ ٹھیک ہے‘۔
ان کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا اور ان پر طنز کیا کہ بھارتی شہریت کے لیے وہ کس حد تک جانے کو تیار ہیں۔
صارفین نے یہ بھی کہا کہ عدنان سمیع کی جانب سے پاکستان کے خلاف اس طرح کے بیانات محض بھارت میں مقام برقرار رکھنے کی ایک کوشش ہیں، جو بالآخر ان کی شخصیت کو متنازع اور غیر سنجیدہ بناتے جا رہے ہیں۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback


