بھائی کی شادی پر ایمن خان کا تین لُکس میں الگ جلوہ
ہر لُک میں الگ جلوہ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اور باوقار اداکارہ ایمن خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، لیکن اس بار کسی ڈرامے یا فلم کی وجہ سے نہیں، بلکہ اپنے بھائی کی شادی پر اپنے تین حسین ترین لُکس کی وجہ سے۔
ایمن خان نے اپنے بھائی کی شادی پر تین الگ الگ تقریبات میں تین بالکل مختلف انداز اپنائے جنہوں نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی۔
مایوں کی تقریب میں ایمن خان نے نیلے رنگ کے دیدہ زیب لباس میں جلوہ گر ہوئیں، جس پر سنہری کڑھائی اور گوٹے کا کام کیا گیا تھا، ان کے انداز نے سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹی۔
اپنے اس لُک کو مکمل کرنے کے لیے اُنہوں نے ہلکا گولڈن جیولری سیٹ پہنا۔ کھلے بال اور ہلکے میک اپ نے ان کے اس لُک کو مکمل شہزادی کا انداز دیا۔
ایمن خان نے اپنی بھائی کی مہندی پر ایک شاندار شوکنگ پنک رنگ کا انارکلی اسٹائل فراک پہنا تھا۔ ان کے لباس پر نفیس دھاگے کا کام، سنہری دبکہ، کورا اور موتیوں کی خوبصورت کڑھائی کی گئی تھی۔
ایمن نے ایک ہلکا پھلکا اور سادہ میک اپ لک اپنایا، اور اپنے کھلے بالوں کو ایک خوبصورت انداز میں سنوارا۔
بارات کی تقریب میں ایمن خان نے براؤن اور گولڈ شیڈز پر مشتمل نفیس جوڑا پہنا ۔ نیوڈ میک اپ، سادہ جیولری اور روایتی انداز نے اُن کے لک کو مکمل بنایا۔ یہ لُک اُن کے اندر چھپی ہوئی ملکہ کو ظاہر کرتا تھا۔
ایمن خان نے اپنے ان تینوں لُکس کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جہاں اُن کے مداحوں نے خوب داد دی۔
خیال رہے کہ جڑواں بہنیں ایمن اور منال پاکستان کی نامور ماڈلز اور ٹیلی ویژن اداکارائیں ہیں، جو اپنی بہترین اداکاری اور غیر معمولی فین فالوونگ کے لیے مشہور ہیں۔
دونوں اداکارائیں کئی برسوں سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں، شادی کے بعد ایمن اور منال اگرچہ ٹی وی اسکرین سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی بدولت وہ آج بھی چرچوں میں رہتی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا