انفوٹینمنٹ
عرفان خان نے اداکاری سے متعلق نوازالدین صدیقی کو کیا سکھایا؟
نواز الدین نے عرفان خان کے ساتھ تقریباً آٹھ پروجیکٹس پر کام کیا
عرفان خان نے اداکاری سے متعلق نوازالدین صدیقی کو کیا سکھایا؟
نواز الدین نے عرفان خان کے ساتھ تقریباً آٹھ پروجیکٹس پر کام کیا
نوازالدین صدیقی بالی ووڈ کے اُن مایہ ناز اداکاروں میں سے ہیں جنہیں ان کے باریک بین کرداروں اور بے باک اداکاری کے انداز کی وجہ سے بے حد سراہا جاتا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے اور لیجنڈری اداکار عرفان خان کے درمیان گہرے پیشہ ورانہ تعلقات کے بارے میں بات کی۔
نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ ’میں نے عرفان خان کے ساتھ تقریباً آٹھ پروجیکٹس پر کام کیا ہے۔ ہم نے ایک دو ٹی وی سیریلز کیے، کچھ فلمیں کیں اور ایک فلم میں تو وہ میرے ہدایتکار بھی تھے۔ ہم نے شارٹ فلمز پر بھی کام کیا۔ تقریباً 2002 میں شاید عرفان بھائی نے ہدایتکاری کو اپنانے کا سوچا اور اداکاری چھوڑ دی، لیکن خوش قسمتی سے انہیں ایک فلم ملی، جس کے بعد وہ دوبارہ اداکاری کی طرف آ گئے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ عرفان خان کے ساتھ کئی یادیں وابستہ ہیں، مگر ایک لمحہ ایسا تھا جو ان کے دل کے بہت قریب ہے۔
نوازالدین صدیقی نے یاد کیا کہ ’ایک ریہرسل کے دوران مجھے ایک سین میں اداکارہ سے مکالمہ کہنا تھا، عرفان خان نے سین دیکھا اور میرے ڈائیلاگ کو چھوٹا کر دیا ایک اہم مشورہ دیا کہ ’ ویژول اور آڈیو کے ذریعے کم بولنا زیادہ اثر رکھتا ہے۔‘
یہ وہ لمحہ تھا جب نوازالدین نے یہ سیکھا کہ ’کم کہنا زیادہ اثر رکھتا ہے‘ اور یہی فلسفہ آج بھی ان کی اداکاری میں جھلکتا ہے۔
آج کل نوازالدین صدیقی فلم ’کوسٹاؤ’ میں نظر آ رہے ہیں، جو اب زی فائیو پر اسٹریمنگ ہو رہی ہے۔ یہ فلم 1990 کی دہائی کے گوا پر مبنی ایک بائیوگرافیکل کرائم ڈرامہ ہے جس میں نواز نے کسٹمز آفیسر ’کوسٹااو فرنینڈس’ کا کردار ادا کیا ہے جو ایک ایسا فرض شناس افسر ہے جو اسمگلنگ مافیا اور کرپٹ نظام دونوں سے لڑتا ہے۔
فلم کی ہدایتکارہ سجل شاہ ہیں جنہوں نے اس فلم سے بطور ڈائریکٹر ڈیبیو کیا ہے۔ فلم کو مضبوط کہانی اور نوازالدین کی زبردست اداکاری کی وجہ سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
اداکاروں میں نوازالدین کے ساتھ پریا باپت، کشور کمار جی، گگن دیو ریار، اور حسین دلال شامل ہیں۔
نوازالدین صدیقی کے آنے والے پروجیکٹس میں سیکشن 108، نورانی چہرہ، سنگین، رات اکیلی ہے 2شامل ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy



