فلم / ٹی وی

کارتک کی 'ناگزیلا' میں ولن کون ہوگا؟

کرن جوہر، کارتک اور شریک پروڈیوسر کی مشاورت سے کاسٹنگ کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

Web Desk

کارتک کی 'ناگزیلا' میں ولن کون ہوگا؟

کرن جوہر، کارتک اور شریک پروڈیوسر کی مشاورت سے کاسٹنگ کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

کارتک کی ناگزیلا میں ولن کون ہوگا؟

کارتک آریان کی آئندہ برس آنے والی فلم ناگزیلا اپنے اعلان کے بعد سے چرچوں میں ہے اور بالی وڈ کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں ایک شمار ہورہی ہے۔

 کارتک آریان کرن جوہر اور مہاویر جین کے ساتھ ناگزیلا کے نام سے ایک کریچر کامیڈی میں بطور ڈائریکٹر مریگھدیپ سنگھ لامبا کے ساتھ ٹیم بنانے کے لیے تیار ہیں۔ 

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں نوجوان اسٹار ڈبل رول میں نظر آئیں گے اور اب ناگزیلا کے حوالے سے ایک مزید اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔

معتبر ذرائع کے مطابق ناگزیلا کی ٹیم انیل کپور یا بوبی دیول کو منفی لیڈ کے طور پر کاسٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'ناگزیلا کا اسکرپٹ منفی کردار میں سینئر اداکار کی موجودگی کی ضمانت دیتا ہے، کرن جوہر نے اس کردار کے لیے دو نام  شارٹ لسٹ کیے ہیں، انیل کپور اور بوبی دیول - اور اب کارتک ناگزیلا کے لیے حتمی کاسٹنگ کال کریں گے۔' 

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھاکہ 'ناگزیلا کی پوری کاسٹ کا فیصلہ باہمی تعاون سے کیا جا رہا ہے اور کرن جوہر اب مہاویر جین اور کارتک آریان کے ساتھ بات چیت کر کے ولن کا فیصلہ کریں گے'۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 'ناگزیلا کا ولن مصنوعی اور بصری اثرات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی شکل بدل دے گا، یہ اکشادھاری ناگن کی کہانی ہے، اور ولن کا کردار اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ ایک ہیرو کا۔ 

'اس لیے میکرز کی جانب سے ٹیم کو محتاط رکھا جا رہا ہے کہ وہ فلم کے لیے کس کو شامل ککر رہے ہیں'۔

کارتک اور کرن، مہاویر جین کے ساتھ مشاورت کے بعد اگلے 15 دنوں میں ولن کے نام کو حتمی شکل دے دیں گے اور پھر اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

ناگزیلا' میں مزاح کا عنصر غالب ہوگا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی 'فُکرے سیریز' سے بھی زیادہ مزاحیہ ہوگی، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ فلم مرگدیپ سنگھ لامبا کے کریئر کا سب سے بڑا اور دلچسپ منصوبہ ثابت ہوگی۔

فلم کی شوٹنگ ستمبر 2025 میں شروع ہوگی، جب کارتک آریان اپنی دوسری فلم 'تو میری، میں تیرا' کی شوٹنگ مکمل کرلیں گے۔

'ناگزیلا' کی ریلیز 2026 کے آخری 6 ماہ میں متوقع ہے، اس فلم کے لیے کارتک آریان کو 50 کروڑ روپے معاوضے کی پیشکش کی گئی ہے، جو بالی وڈ میں اُن کے بڑھتے ہوئے مقام اور مقبولیت کا ثبوت ہے۔