انوشکا کی ویرات کوہلی کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل
انویت کور کی تصویر لائیک کرنے پر انوشکا کا ویرات پر غصہ تھم نہیں سکا ہے

ویرات کوہلی کا اداکارہ اونیت کور کی انسٹاگرام تصویر لائک کرنے کا طوفان تھم نہیں سکا، واقعے کے بعد انوشکا اور ویرات کو ایک ڈنر پر دیکھا گیا لیکن اس دوران انوشکا کے تاثرات کو دیکھ کر چہ مگوئیاں شروع ہونے لگی ہیں۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو ایک ڈنر ڈیٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جو اس واقعے کے بعد ان کی پہلی پبلک اپیرئنس تھی۔
تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انوشکا کو ویرات کے اشارے کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا گیا اور یہی منظر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ایک ویڈیو، جس میں ویرات اور انوشکا کو اپنی گاڑی سے اترتے اور ایک ریستوران کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو بنگلورو کی ہے، یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب ویرات کے انسٹاگرام پر سرگرمیوں سے متعلق خبروں کے بعد وہ پہلی بار عوام میں نظر آئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی گاڑی سے اتر کر انوشکا کی مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھاتے ہیں لیکن انوشکا ان کا ہاتھ تھامنے کے بجائے کار کا دروازہ پکڑ کر خود نیچے اترتی ہیں۔
پھر وہ دونوں ریستوران کی طرف بڑھتے ہیں، اس دوران انوشکا ویرات سے چند قدم آگے چلتی ہیں۔
اس موقع پر دونوں کا انداز سادہ تھا ،ویرات نے ایک سادہ ٹی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی جبکہ انوشکا بیج رنگ کا جمپ سوٹ پہنے ہوئے تھیں۔
یہ ویڈیو ریڈٹ پر بھی شیئر کی گئی، جہاں مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر مین ہوتی تو میں بھی ویرات کا ہاتھ نہ پکڑتی، عام شوہر بیوی کی بات ہے،ایک اور نے کہا کہ یہ کیا دیکھ لیا انوشکا نے ویرات کا ہاتھ نہیں پکڑا۔
ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ الگورتھم کی غلطی سے یہ لگا کہ انوشکا نے ویرات کا ہاتھ نہیں تھاما۔
حال ہی میں ویرات کوہلی اس وقت خبروں میں آگئے جب ان کےانسٹاگرام اکاؤنٹ سے اونت کور کے ایک فین پیج کی تصویر کو لائک کیا گیا۔
اگرچہ بعد میں انہوں نے وہ تصویر ان لائک کر دی لیکن تب تک سوشل میڈیا پر یہ بات موضوعِ بحث بن چکی تھی۔
افواہوں کو ختم کرنے کے لیے ویرات کوہلی نے فوراً انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک وضاحتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے پکچر لائیک کرنے کو انسٹاگرام کے الگورتھم کی غلطی قرار دیا۔
ویرات اور انوشکا کے بارے میں
انوشکا اور ویرات کی ملاقات 2013 میں ایک ایڈ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد ان کا رشتہ شروع ہوا۔
تقریباً چار سال کی دوستی کے بعد انہوں نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی، جنوری 2021 میں ان کے ہاں بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی، 15 فروری 2024 کو ان کے ہاں بیٹے اکائے کی آمد ہوئی۔
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 7 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا