مکیش چھابڑا کا فرح خان کے شیف کیساتھ رویہ تنقید کی زد میں
انٹرنیٹ صارفین نے مکیش چھابڑا کے اس رویے کو شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے

فلم ساز فرح خان کی عام طور پر ہلکے پھلکے وی لاگز میں اُس وقت غیر متوقع موڑ آیا جب وہ حال ہی میں کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا کے اسٹوڈیو کے دورے پر گئیں۔
ویڈیو میں ان کے باورچی دلیپ کے ساتھ مزاحیہ آڈیشن کا آغاز ہوا لیکن جلد ہی یہ منظر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گیا کیونکہ ناظرین نے مکیش کو دلیپ کے توہین آمیز رویے اور دھکا دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
مکیش چھابڑا کا دلیپ کا آڈیشن لینا
وی لاگ میں فرح اور مکیش دلیپ کا اچانک آڈیشن لیتے دکھائی دیتے ہیں، بعد ازاں مکیش اپنے باورچی سے بھی ملواتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ سب سے بہترین بریانی بناتا ہے۔
جب دلیپ نے کہا کہ میں بناؤں گا، ایک موقع دو تو فرح نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ بریانی بنانے کا موقع نہیں بلکہ اداکاری کا موقع چاہتے ہیں۔
اس پر مکیش نے تیکھے لہجے میں جواب دیا کہ نہ تمہیں بریانی بنانی آتی ہے، نہ اداکاری۔
مکیش چھابڑا کا دلیپ کو دھکا دینا
فرح نے دلیپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو بہت اچھی اداکاری کرتا ہے، خاص طور پر جب تنخواہ بڑھانے کی بات آتی ہے۔
بعد ازاں جب بریانی تیار ہوئی تو فرح اور دلیپ گفتگو کر رہے تھے کہ مکیش کا برتاؤ ناظرین کو ناگوار گزرا۔
فرح نے دلیپ سے کہا کہ تمہیں اداکار بننا ہے نا؟ہمیشہ لائٹ کے بیچ میں کھڑے رہو، اگر تم سامنے کھڑے ہوگے تو کوئی دوسرا اداکار تمہیں کور کر لے گا۔
دلیپ آگے آئے اور ہنستے ہوئے کہا کہ جیسا کہ میں ابھی آپ کو کور کر رہا ہوں، اسی لمحے مکیش نے انہیں جھٹ سے پیچھے دھکیل دیا۔
فرح نے بات سنبھالتے ہوئے کہا کہ اس کی عادت ہے، صحیح اداکار بن جائے گا۔
انٹرنیٹ پر مکیش چھابڑا پر تنقید
مکیش کے اس عمل پر سوشل میڈیا پر شدید ردِ عمل سامنے آیا، ایک صارف نے لکھا کہ مکیش چھابڑا نے دلیپ کے ساتھ بہت بدتمیزی کی ہے، کسی نے اس سے پہلے ایسا رویہ نہیں اپنایا، ایک اور صارف نے کہا کہ مکیش چھابڑا نے دلیپ کو زبردستی پیچھے کھینچا حالانکہ وہ مذاق میں کر رہا تھا، یہ بہت بدتمیزی تھی۔
مکیش چھابڑا کون ہیں؟
جو لوگ مکیش چھابڑا سے واقف نہیں، ان کے لیے کہ وہ ایک مشہور کاسٹنگ ڈائریکٹر ہیں جن کی خدمات ’بجرنگی بھائی جان‘، ’راک اسٹار‘، ’دنگل‘، اور ’لیلا مجنوں‘ جیسی فلموں میں رہی ہیں۔
دوسری طرف، فرح خان حالیہ طور پر ’سیلیبریٹی ماسٹر شیف‘ میں وکاس کھنہ اور رنویر برار کے ساتھ جج کے طور پر نظر آئیں، جس کا اختتام اپریل میں ہوا اور اداکار گورو کھنہ نے یہ مقابلہ جیتا۔
فرح خان ’میں ہوں نا‘، ’اوم شانتی اوم‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ جیسی سپرہٹ فلموں کی ہدایتکارہ بھی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 9 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا