انفوٹینمنٹ

کاجول نے شاہ رخ خان کی کس فلم میں کیمیو کیا تھا ؟

کاجول نے شاہ رخ خان کی اس فلم میں کیمیو اپنی بہترین دوستی کی بنا پر کیا۔

Web Desk

کاجول نے شاہ رخ خان کی کس فلم میں کیمیو کیا تھا ؟

کاجول نے شاہ رخ خان کی اس فلم میں کیمیو اپنی بہترین دوستی کی بنا پر کیا۔

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

8 مئی 2025 کو فلم 'ڈپلیکیٹ' نے اپنی ریلیز کے 27 سال مکمل کیے ہیں، یہ فلم 1998 کی پسندیدہ فلموں میں شمار ہوتی ہے۔

 خاص طور پر اس لیے کہ یہ پہلی بار تھا جب شاہ رخ خان نے ایک ساتھ دو کردار نبھائے۔

 معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں اور دھرما پروڈکشنز کے تحت بنی یہ فلم آج بھی اپنے گانوں اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے شائقین کے دلوں میں زندہ ہے۔

کاجول کا فلم میں کیمیو کردار:

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

فلم کے ایک سین میں، جب شاہ رخ خان کا کردار اپنی ماں (فریدہ جلال) کو اسٹیشن پر چھوڑنے آتا ہے اور ان کی جدائی سے غمزدہ ہوتا ہے، وہ شکوہ کرتا ہے کہ وہ کھانا نہیں کھائے گا اور کسی بدصورت لڑکی سے شادی کرے گا۔

اسی دوران کاجول اس کے سامنے سے گزرتی ہیں اور پس منظر میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا میوزک بجنے لگتا ہے۔

شاہ رخ انہیں روک کر پوچھتا ہے کہ بہن جی، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟

کاجول شرارتی انداز میں جواب دیتی ہیں کہ چھی! نواور وہاں سے راج کا نام پکارتی ہوئی چل دیتی ہیں۔

یہ سین کاجول نے اپنے بہترین دوست شاہ رخ خان کے لیے بطور خاص کیا تھا۔

ڈپلیکیٹ کی ریلیز دو سال تاخیر کا شکار ہوئی

’ڈپلیکیٹ‘ میں شاہ رخ خان نے ایک مثبت اور ایک منفی کردار ادا کیا، یہ فلم شاہ رخ خان کی دھرما پروڈکشنز کے ساتھ پہلی فلم تھی۔

فلم کی ریلیز مالی مسائل کی وجہ سے دو سال تک تاخیر کا شکار ہوئی، فلم 9.5 کروڑ کے بجٹ پر بنی تھی لیکن پروڈیوسر یش جوہر کو اس پر بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

مہیش بھٹ کی مصروفیت نے فلم پر اثر ڈالا

مہیش بھٹ اس وقت اپنے کریئر کے عروج پر تھے اور بیک وقت کئی منصوبوں پر کام کر رہے تھے جن میں 'تمنا' اور 'انگارے' شامل تھیں، اس مصروفیت نے 'ڈپلیکیٹ' پر ان کی توجہ کو متاثر کیا۔

فلم کی ناکامی پر مہیش بھٹ نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ فلم کی ناکامی کی مکمل ذمہ داری وہ خود اٹھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے پہلے شاہ رخ خان کے ساتھ 'چاہت' میں کام کیا تھا لیکن یہ پراجیکٹ خاص تھا،شاہ رخ خان جیسے محبوب سپر اسٹار اور یش جوہر جیسے قابل اعتماد پروڈیوسر کے ساتھ، ’ڈپلیکیٹ‘ ایک عظیم کامیابی کی امید رکھتی تھی لیکن ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود، یہ فلم ناظرین کے دل نہ جیت سکی اور میں اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔