انفوٹینمنٹ

ٹام کروز کی جوانی نے مداحوں کو حیران کر دیا

Web Desk

ٹام کروز کی جوانی نے مداحوں کو حیران کر دیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر شہ سرخیوں کا مرکز بن گئے ہیں، اور اس بار وجہ صرف ان کی نئی فلم ہی نہیں بلکہ ان کی حیران کن جوانی بھی زیر بحث ہے۔

ٹوکیو میں جاری فلم ‘مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ‘ کی پروموشن کے دوران 61 سالہ اداکار نے اپنی شخصیت اور انداز سے مداحوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ 

ٹام کروز ہلکے سرمئی سوٹ اور سلیقے سے سنوارے گئے بالوں کے ساتھ، اتنے نوجوان نظر آئے کہ دیکھنے والے برسوں پیچھے چلے گئے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹام کروز جیسے وقت کو شکست دے رہے ہوں۔ ان کی بے داغ جلد اور توانائی نے ایک بار پھر ان کی فٹنس اور طرزِ زندگی کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

پلاسٹک سرجری سے متعلق قیاس آرائیوں پر معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر خان نے ایک بین الاقوامی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ کروز کے چہرے پر کسی بھی قسم کی سرجری کے واضح آثار نہیں، وہ ممکنہ طور پر وزن میں کمی اور باقاعدہ فٹنس روٹین کے باعث زیادہ فریش دکھائی دے رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ اداکار کی جلد پر صرف ہلکی دھوپ کی ٹیننگ دیکھی گئی ہے جو قدرتی لگتی ہے۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ ٹام کروز کی ذاتی زندگی بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اداکارہ انا دی آرماس کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات پر افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

 اگرچہ دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم قریبی ذرائع ان کے تعلق کو ‘دوستی سے کچھ زیادہ‘ قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ‘مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ‘ 23 مئی سے سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے اور ابتدائی ریویوز کے مطابق فلم کو شاندار پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ 

یہ مشن امپاسیبل سیریز کی ممکنہ آخری قسط سمجھی جا رہی ہے، جس میں ٹام کروز نے ایک بار پھر ایکشن اور ایڈونچر کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔