وائرل اسٹوریز
رافیل طیاروں کی تباہی پر چین نے گانا گا کر بھارت کو ٹرول کردیا
چینی سوشل میڈیا انفولئنسرز کے مذاحیہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے
رافیل طیاروں کی تباہی پر چین نے گانا گا کر بھارت کو ٹرول کردیا
چینی سوشل میڈیا انفولئنسرز کے مذاحیہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے
پہلگام حملے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو جہاں پاکستانی میمرز نے مسلسل نشانے پر رکھا ہوا ہے، وہیں اب پاکستانی جانبازوں کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی پر چین نے بھی گانا بنا کر بھارت کو ٹرول کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں اور چینی انفلوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل طیاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
اس گانے کے بول کچھ یوں ہیں؛
میں نے ایک جہاز خریدا، جسے خوب مار پڑی
کتنی شرم کی بات ہے، سارے طیارے تباہ ہوگئے
کوئی ایک بھی طیارہ گھر واپس نہ آیا، 9 ارب روپیہ ضائع ہوگیا
ہر کوئی آن لائن ہمارا مذاق اڑا رہا ہے، یہ بہت شرم کی بات ہے
چینی سوشل میڈیا انفولئنسرز کی جانب سے گائے گئے اس مذاحیہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس پر پاکستانی صارفین بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'ہم سے زیادہ تو چینی بھارتیوں کے رافیل تباہی کا مذاق اڑا رہے ہیں'۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ 'دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فرانسیسی رافیل اور اسرائیلی ڈرون کو کسی ملک نے مار گرایا ہے، یہ پاکستان اور چین کے بنائے گئے J 10C کی بہت بڑی فتح ہے، چین بھی خوشیاں منا رہا ہے کیونکہ اب J 10C کی پوری دنیا پر دھاک بیٹھ گئی ہے'۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ 'رافیل کی تباہی کو جس انداز میں چینیوں نے ٹرول کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا'۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا، جس کے جواب میں پاکستانی ایئرفورس نے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جہاز مار گرائے تھے۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours
