انفوٹینمنٹ
والد کی فلم ‘پیکو‘ میں بابل خان کا کیا کردار تھا؟
بابِل خان نے فلم 'پیکو' میں کام کرنے کا تجربہ شیئر کردیا
والد کی فلم ‘پیکو‘ میں بابل خان کا کیا کردار تھا؟
بابِل خان نے فلم 'پیکو' میں کام کرنے کا تجربہ شیئر کردیا
معروف اداکار مرحوم عرفان خان کے بیٹے بابِل خان حال ہی میں فلم 'لاگ آؤٹ' میں نظر آئے اور اپنی شاندار اداکاری سے خوب داد سمیٹی۔
تاہم حال ہی میں بابل خان نے فلم 'پیکو' کی شوٹنگ کے دوران کیمرہ انٹرن کے طور پر کام کرنے کے اپنے تجربات کے بارے میں مداحوں کو بتایا جس میں امیتابھ بچن، دیپیکا پڈوکون اور ان کے والد عرفان خان نے اہم کردار ادا کیے تھے۔
شوجیت سرکار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'پیکو' نے اپنی ریلیز کے بعد سے ہی مداحوں میں ایک خاص مقام حاصل کر لیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں اس فلم کی 10 ویں سالگرہ منائی گئی اور اسے دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔
تاہم بابِل خان جنہوں نے اس فلم میں کیمرا ڈپارٹمنٹ کے لیے انٹرن کے طور پر کام کیا تھا بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر شوجیت سرکار کی کہانی سنانے کے انداز کے اپنے اوپر گہرے اثرات کے بارے میں بتایا۔
ہدایت کار شوجیت سرکار کو اپنا 'فادر فگر' قرار دیتے ہوئے 'لاگ آؤٹ' کے اداکارکا کہنا تھا کہ ‘ہدایت کار اکثر انہیں عملی مشورے اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں اور جب بھی شوجیت سرکار ان سے ملنے گھر آتے ہیں تو وہ بات شروع کرنے سے پہلے انہیں اپنا کمرہ صاف کرنے کو کہتے ہیں‘۔
بابِل نے 'پیکو' کو ایک 'شاہکار' قرار دیتے ہوئے والد عرفان خان کے ایک ڈائیلاگ کا بھی ذکر کیا جس میں وہ دیپیکا پڈوکون کے کردار سے اپنی جڑوں سے جڑے رہنے کی اہمیت کے بارے میں پوچھتے ہیں بابل کا کہنا تھا کہ ان کے لیے وہ لائن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید اہم ہوتی گئی اور انہیں زمین سے جڑے رہنے کی اہمیت یاد دلاتی ہے۔
بابل نے مزید بتایا کہ ‘انہوں نے فلم پیکو کی پروڈکشن میں کام کرکے بہت کچھ سیکھا مگر انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اداکاری کو اپنے کریئر کے طور پر اپنائیں گے۔
واضح رپے کپہ ورک فرنٹ پر بابِل خان نے 'کلا' اور 'دی ریلوے مین' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد حال ہی میں وہ سائبر تھرلر 'لاگ آؤٹ' میں بھی نظر آئے۔
زی 5 کی یہ فلم ڈیجیٹل دنیا کے تاریک پہلوؤں کے گرد گھومتی ہے جو لوگوں کی زندگیوں پر ضرورت سے زیادہ اسمارٹ فون اور ٹیکنالوجی پر انحصار کے اثرات کو اجاگر کرتی ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death




