انفوٹینمنٹ
عمران عباس کا افواج پاکستان کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین
اداکار نے جوانوں کے حوصلے بلند کرنے کیلئے ترانہ جاری کردیا
عمران عباس کا افواج پاکستان کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین
اداکار نے جوانوں کے حوصلے بلند کرنے کیلئے ترانہ جاری کردیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران عباس نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وطن کے محافظوں کو ایک خاص اور دل کو چھو لینے والے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی آواز میں ملی نغمہ ’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ پیش کیا جو انہوں نے ان تمام جوانوں کے نام کیا ہے جو اس نازک اور مشکل گھڑی میں ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔
عمران عباس کی جانب سے یہ خراجِ تحسین پاکستان آرمی کیلئے ایک دلکش پیغام ہے جس کے ذریعے انہوں نے اپنی گہری حب الوطنی اور فوج کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی میں اداکار عمران عباس کی اس کاوش کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور تمام پاکستانیوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور اسے وطن کے لیے ایک مضبوط پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی اداکار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے بھارت کے جنگی جنون میں مبتلا سیاست دانوں کو ایک واضح اور کرارا جواب دیا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل ظفر نے بھارتی جنگی جنونیوں اور انتہا پسندوں کو حقیقت کا آئینہ دکھایا اور خطے میں امن و امان کی اہمیت پر زور دیا۔
نبیل ظفر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہے مگرجنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی بلکہ اس کے نتیجے میں ہمیشہ انسانیت ہی ہار جاتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اگر پاک بھارت تعلقات مزید بگڑتے ہیں تو سرحد کے دونوں جانب بے گناہ اور معصوم لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
نبیل ظفر نے خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل اور ہوشمندی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مریدکے، بھاولپور اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ان بزدلانہ حملوں میں26 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں تاہم پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جدید طیارے مار گرائے تھے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours




