انفوٹینمنٹ

سونم کپور کی ساس کون؟ جانیے ان کی دلچسپ کہانی

سونم کپور اور آنند آہوجا 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے

Web Desk

سونم کپور کی ساس کون؟ جانیے ان کی دلچسپ کہانی

سونم کپور اور آنند آہوجا 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

سونم کپور، جو نہ صرف بالی وڈ کی مشہور اداکارہ بلکہ فیشن آئیکون بھی ہیں، اپنی شاندار شادی، خاندانی تعلقات اور نجی زندگی کے باعث اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

ان کی ساس پریا آہوجا ایک کم گو لیکن اہم شخصیت ہیں جو ارب پتی تاجر ہریش آہوجا کی اہلیہ اور آنند آہوجا کی والدہ ہیں۔

اگرچہ پریا آہوجالائم لائٹ سے دور رہتی ہیں مگر اپنے خاندان کی بنیاد اور کاروباری کامیابیوں میں خاموش کردار ادا کرتی ہیں۔

سونم کپور، اداکار انیل کپور اور سنیتا کپور کی بیٹی ہیں ، انہوں نے مئی 2018 میں آنند آہوجا سےشادی کی اور 2022 میں اپنے بیٹے وایو کا استقبال کیا۔

اگرچہ آنند اور ان کے والد ہریش آہوجا کے بارے میں سب جانتے ہیں لیکن ان کے خاندان کی ایک ایسی شخصیت بھی ہیں جن کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں اور وہ ہیں سونم کپور کی ساس، پریا آہوجا۔

سونم کپور کی ساس، پریا آہوجا کون ہیں؟

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

پریا آہوجا ارب پتی تاجر ہریش آہوجا کی اہلیہ ہیں، ان کے دو بیٹے آنند آہوجا اور اننت آہوجا ہیں، وہ اگرچہ ایک معروف بزنس فیملی سے تعلق رکھتی ہیں لیکن لائم لائٹ سے دور رہنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ وہ گھریلو خاتون ہیں اور ان کے کسی پیشہ ورانہ شعبے سے تعلق کی تفصیلات دستیاب نہیں۔

البتہ وہ اپنے شوہر کے کاروباری سفر میں ایک مضبوط سہارا بنی رہیں اور خاندان کے لیے ایک پیار کرنے والی ماں، ساس اور دادی کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

لندن میں پرتعیش زندگی

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

پریا آہوجا اگرچہ عوامی نگاہوں سے دور رہتی ہیں مگر لندن میں ایک پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں جس کا سہرا ان کے خاندان کے وسیع کاروبار شاہی ایکسپورٹس کو جاتا ہے، جس کی قیادت ان کے شوہر ہریش آہوجا کرتے ہیں۔

سونم کپور اور اپنی ساس کے درمیان دوستانہ رشتہ ہے،چند ماہ قبل سونم نے اپنی ساس کی سالگرہ پر انسٹاگرام پر اُن کی مختلف انداز میں لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو اُس خاتون کو جو ہمیشہ دوسروں کو خود سے پہلے رکھتی ہیں، آج ہم آپ کی سالگرہ کا جشن منارہے ہیں۔

آہوجا خاندان کی دولت

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

آہوجا خاندان ہندوستانی گارمنٹس اور ایکسپورٹ انڈسٹری کے امیر ترین خاندانوں میں شمار ہوتا ہے، شاہی ایکسپورٹس جو کہ ہندوستان کی سب سے بڑی گارمنٹس مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کمپنی ہے، 1974 میں قائم کی گئی تھی۔

آج یہ کمپنی بھارت بھر میں 40 سے زائد فیکٹریوں اور ایک لاکھ سے زیادہ ملازمین رکھتی ہے،یہ کمپنی کالفن کلین، مارکس اینڈ اسپینسر، والمارٹ جیسے عالمی برانڈز کو مصنوعات فراہم کرتی ہے۔

ہریش آہوجا کی کُل دولت کا تخمینہ تقریباً 5900 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، اگرچہ پریا خود کوئی کاروبار نہیں چلاتیں، وہ اپنے شوہر کی دولت اور اثر و رسوخ میں شریک ہیں۔

دوسری جانب، سونم کپور اور آنند آہوجا کی مشترکہ دولت تقریباً 4115 کروڑ روپے ہے، جس میں سونم کی دولت تقریباً 115 کروڑ روپے ہے جبکہ بطور شاہی ایکسپورٹس کے ڈائریکٹر اور اپنے ذاتی برانڈز کی وجہ سے آنند آہوجا کی دولت 4000 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

سونم اور آنند کی محبت کی کہانی

اگرچہ سونم کپور ہمیشہ خبروں میں رہتی تھیں، ان کا آنند آہوجا سے رشتہ دیر سے منظرعام پر آیا، شادی کے بعد فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سونم نے اپنی محبت کی انوکھی کہانی سنائی۔ 

انہوں نے بتایا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب 2015 میں فلم’ پریم رتن دھن پایو‘ کی تشہیر کے دوران ان کی ایک دوست نے انہیں آنند کے دوست سے ملانے کی کوشش کی، جس میں سونم کی دلچسپی نہیں تھی۔

ایک بار دوستوں نے چالاکی سے سونم کو تاج ہوٹل کے ایک بار میں بلا لیا، جہاں آنند اپنے دوست کے ساتھ موجود تھے۔

سونم کو وہ شخص اپنے بھائی ہرش جیسا لگا اور انہوں نے فوراً انکار کر دیا، بعد میں آنند نے آدھی رات کو انہیں ایک پیغام بھیجا کہ وہ ان کے دوست کے بارے میں دوبارہ سوچیں، جس پر سونم نے اُنہیں ٹوک دیا، یہیں سے ان دونوں کی بات چیت شروع ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آنند کو شروع میں سونم کے انیل کپور کی بیٹی ہونے کا علم بھی نہیں تھا۔ دونوں کی شخصیات ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں لیکن محبت ہو گئی اور پھر 8 مئی 2018 کو دونوں نے ممبئی میں ایک شاندار تقریب میں شادی کر لی۔

 بعد ازاں 2022 میں بیٹے وایو کی پیدائش نے ان کی زندگی کو مزید خوشیوں سے بھر دیا۔

تازہ ترین