انفوٹینمنٹ
یاسر حسین کے 'منکی بزنس' کی لاہور اوپننگ مؤخر
پاک بھارت کشیدگی کے بعد موجودہ حالات کے سبب تھیٹر پلے مؤخر کیا گیا۔
یاسر حسین کے 'منکی بزنس' کی لاہور اوپننگ مؤخر
پاک بھارت کشیدگی کے بعد موجودہ حالات کے سبب تھیٹر پلے مؤخر کیا گیا۔
معروف پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین کا تھیٹر پلے 'منکی بزنس' کراچی میں تہلکہ مچانے کے بعد لاہور میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار تھا۔
یاسر حسین کا تھیٹر ڈرامہ منکی بزنس کراچی کے آرٹس کونسل میں 5 سے 20 اپریل تک پیش کیا گیا جس میں بڑی تعداد نے شوبز ستاروں سے شرکت کی۔
اس تھیٹر ڈرامے کے مرکزی کردار یاسر حسین اور عمر عالم نے ادا کیے جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں مختلف موضوعات کو چھیڑا اور خوب پذیرائی حاصل کی۔
کراچی میں کئی روز تک مسلسل کامیاب شوز کرنے اور ناظرین کی ستائش حاصل کرنے کے بعد اب اس تھیٹر ڈرامے کو لاہور میں پیش کیا جانا تھا جس کے ٹکٹس بھی فروخت ہوگئے تھے۔
تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے سبب اس شو کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے منکی بزنس کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے شو کے مؤخر ہونے کا اعلان کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنی قوم پر اس بزدلانہ اور بلا اشتعال حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ 'وہ لوگ جو اس سے متاثر ہوئے ان سے اظہارِ یکجہتی اور موجودہ صورتحال کے احترام میں ہم نے لاہور میں اپنے تھیٹر پلے کی اوپننگ اگلے فیصلہ تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تھیٹر گروپ کا شائقین سے کہنا تھا کہ 'آپ کی حمایت ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے، خریدے گئے تمام ٹکٹس نئی تاریخوں کے لیے کارآمد رہیں گے اور آپ ریفنڈ کی ریکویسٹ بھی کرسکتے ہیں'۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم ہنسی کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں لیکن اس مشکل وقت میں متحد بھی کھڑے ہیں، اور جلد ہی قہقہے دوبارہ بکھیرنے کے منتظر ہیں، پاکستان زندہ باد
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Katy Perry cheers Bad Bunny ahead of Super Bowl Halftime performance
Central Cee suffers shocking robbery as he enters new phase of life
Hailee Steinfeld opens up about lifestyle changes ahead of motherhood
Taylor Swift earns glowing praise from Jodie Turner-Smith after 'Opalite' video
Nicola Peltz’s sister hints at baby news as Brooklyn Beckham family plans emerge
Kanye West’s wife Bianca Censori opens up about ‘embarrassing’ Venice moment
Brad Arnold dies at 47, after battling kidney cancer
Lana Del Rey announces new single ‘White feather-hawk tail deer hunter’



