شاہ رخ کی ڈیبیو فلم‘دیوانہ‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں
شاہ رخ خان نے ’دیوانہ‘ کے ذریعے پہلی بار بڑے پردے پر کام کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا

شاہ رخ خان کی ڈیبیو فلم ’دیوانہ‘تھی جس نے ان کو فلم انڈسٹری میں مقام بنانے کا موقع دیا، اب اس فلم کے سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم’ دیوانہ‘ کے ذریعے بڑے پردے پر قدم رکھا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
وقت کے ساتھ ساتھ وہ ایک ایسے بااثر اداکار کے طور پر ابھرے جنہوں نے نہ صرف بالی وڈ میں ایک باہر سے آئے ہوئے فرد کے طور پر اپنی شناخت بنائی بلکہ عالمی سطح پر بے پناہ مقبولیت بھی حاصل کی، جس کی تازہ مثال ان کی میٹ گالا میں شرکت ہے۔
جہاں تک’ دیوانہ‘ کا تعلق ہے، تو ایک دہائی سے زائد عرصے سے اس فلم کے سیکوئل کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری تھیں۔
اور اب اس حوالے سے ایک خصوصی تازہ اطلاع سامنے آئی ہے، سینئر فلم ساز اور دھرمیندر کے کزن گڈو دھونوا، جنہوں نے’ دیوانہ‘ پروڈیوس کی تھی، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ اس فلم کے سیکوئل پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔
فلمساز گڈو دھونوا نے کہا کہ فلم کی کاسٹ ابھی فائنل نہیں ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دیوانہ 2‘ واقعی بن رہی ہے، ہم اس وقت اس کی اسکرپٹنگ کے مرحلے میں ہیں، فلم کی شوٹنگ میں ابھی کچھ وقت باقی ہے کیونکہ میری ویب سیریز اس سے پہلے ریلیز ہوگی۔
گڈو دھونوا اس وقت اپنی اگلی ہندی فلم’ رومیو ایس تھری‘کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، انہوں نے ایک اور سیکوئل کے بارے میں بھی بتایا جس پر وہ’ دیوانہ 2‘ کے ساتھ ساتھ کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری فلم بچھو کو بہت پیار ملا، ہم بچھو 2 بنانے کے لیے بھی پرجوش ہیں اور اس کا اسکرپٹ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گڈو دھونوا نے نہ صرف شاہ رخ خان کو لانچ کیا بلکہ پنجابی فلم ’دی لائن آف پنجاب‘کے ذریعے دلجیت دوسانجھ کو بھی اداکاری کی دنیا میں متعارف کرایا۔
شاہ رخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اسٹار کے طور پر ان کی ترقی قابلِ تحسین ہے، وہ یقیناً بہت اچھے اداکار ہیں مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ ایک بہترین انسان ہیں اور میری رائے میں یہی خوبی ان کی کامیابی کا اصل راز ہے۔
جہاں تک رومیو ایس تھری کا تعلق ہے، تو یہ 18 سال بعد ہندی سینما میں گڈو دھونوا کی واپسی کا نشان ہے، اس فلم میں ساؤتھ اور مراٹھی اداکار ٹھاکر انوپ سنگھ ایک پولیس افسر کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ پلک تیواری بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی وہ فلم ہے جسے پلک نے سب سے پہلے سائن کیا تھا اور اسی کی شوٹنگ سب سے پہلے مکمل کی تھی۔
یاد رہے، گڈو دھونوا ماضی میں’ سلاخیں‘ اور’ضدی‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں بھی ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا