انفوٹینمنٹ
جاوید اختر نے شراب نوشی کی لت پر کس طرح قابو پایا ؟
جاوید اختر کو شراب ترک کیے ہوئے 35 سال ہوچکے ہیں ۔
جاوید اختر نے شراب نوشی کی لت پر کس طرح قابو پایا ؟
جاوید اختر کو شراب ترک کیے ہوئے 35 سال ہوچکے ہیں ۔
بالی وڈ کے معروف اسکرین پلے رائٹرز ایک زمانے میں بری طرح شراب نوشی کی لت کا شکار رہے اور پھر انہوں نے کامیابی سے اس عادت پر قابو بھی پایا، بالی وڈ اپنی چمک دمک، شہرت اور ہائی پروفائل طرزِ زندگی کے لیے جانا جاتا ہے، جہاں پارٹیاں ایک اہم جزو ہوتی ہیں۔
ان تقریبات میں شراب اکثر ایک لازمی عنصر سمجھی جاتی ہے ،یہاں تک کہ اس کے بغیر تقریب ادھوری محسوس ہوتی ہے۔
بہت سے بالی وڈ ستاروں نے اپنی زندگی میں شراب نوشی کے مسائل کا اعتراف کیا ہے،معروف شاعر اور مصنف جاوید اختر بھی اس لت میں بری طرح مبتلا رہے ہیں۔
جاوید اختر نے انکشاف کیا کہ وہ شراب کے اس قدر عادی ہو چکے تھے کہ ایک نشست میں 18 بوتل بیئر پی جاتے تھے۔
مشہور گیت نگار بیئر اور رم کے بہت زیادہ عادی ہو گئے تھے، حالانکہ انہیں وہسکی سے الرجی تھی مگر آج وہ 35 سال سے زائد عرصے سے شراب کو ہاتھ نہیں لگاتے۔
جاوید اختر کی شراب نوشی کی لت:
ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے جاوید اختر نے بتایا کہ انہوں نے وہسکی سے بیئر اور پھر بیئر سے رم کی جانب رخ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے وہسکی سے الرجی ہو گئی تھی تو میں نے سوچا کہ بیئر پر ہی اکتفا کروں، میں ایک وقت میں 18 بیئر کی بوتلیں پی جاتا تھا، پھر سوچا کہ اس سے تو پیٹ پھول جاتا ہے، تو میں نے بیئر بھی چھوڑ دی اور رم پینے لگا۔
جاوید اختر نے بتایا کہ شاید میرے اندر کوئی دبا ہوا غصہ، کرب یا تلخی تھی، اسی لیے میں شراب پی کر بہت جارح مزاج ہو جاتا تھا، ورنہ عام حالات میں میں بہت پر سکون ہوتا تھا لیکن شراب کے زیرِ اثر مجھ میں ایک الگ جن نکل آتا تھا۔
انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ اکثر تنہائی میں شراب پیتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی کی موجودگی کی ضرورت نہیں تھی، اگر کوئی ہوتا تو ٹھیک ورنہ اکیلا بھی پی لیتا تھا۔
جاوید اختر نے بتایا کہ ایک دن اچانک انہیں احساس ہوا کہ بہت ہو چکا اور اس لمحے نے ان کی زندگی بدل دی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں چند ہی اچھے کام کیے ہیں اور ان میں سے ایک یہ ہے کہ میں نے 31 جولائی 1991 کو شراب چھوڑ دی،اس کے بعد کبھی ایک قطرہ بھی نہیں پیا ، نہ خوشی میں شیمپین، نہ کسی جشن میں، اس دن کے بعد سے شراب کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Salman Khan celebrates Children’s Day with heartwarming meet up
Amitabh Bachchan showers love on granddaughter Aaradhya’s special day
Tabu steals runway for Abu Jani Sandeep Khosla
Prem Chopra back home after hospital stay for breathing issues
Mira Rajput beams as daughter Misha steps into entrepreneurship
Vicky Kaushal sends wishes as Rajkummar Rao, Patralekhaa welcome baby girl
Exclusive: Emotional video of Dharmendra’s wife, sons leave fans in tears
Sonakshi Sinha’s absence from Salman Khan’s tour fuels pregnancy rumours




