رات پاکستان 'فتح' کرنیوالے بھارتی صبح اپنے میڈیا پر برس پڑے
بھارتی میڈیا نے جھوٹ بولنے کے وہ ریکارڈ بنائے کہ خود اس کے اپنے شہری حیران رہ گئے۔

بھارت کی جانب سے 7 اور 8 مئی کی شب پاکستان میں حملے کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی انتہائی حدوں کو چھو رہی ہے۔
ایسے میں جہاں دونوں ممالک کا سوشل میڈیا فیک خبروں اور جعلی ویڈیوز اور تصاویر سے اٹا پڑا ہے وہیں دونوں کے شہری بھی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں۔
تاہم 8 مئی کی رات ایک ایسا منظر دیکھا گیا جس نے بھارت کے مین اسٹریم میڈیا کو نہ صرف سوشل میڈیا پر مذاق بلکہ خود ہم وطنوں کی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کی لائیو کوریج میں پاکستان کے ایف 16 لڑاکا طیارے کو گرانے اور پائلٹ کو حراست میں لینے کے علاوہ بھارتی بحریہ کی جانب سے کراچی پورٹ کو تباہ کرنے، بھارتی فورسز کے اسلام آباد پہنچنے، پاکستان کے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن اور بلیک آؤٹ جیسی خبریں مکمل سنسنی کے ساتھ نشر کی گئیں۔
معاملہ صرف یہاں ہی نہیں رکا بلکہ جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کے باہر دھماکے یہاں تک کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو حراست میں لینے تک کا اعلان کردیا گیا۔
اس کے علاوہ کئی شہروں میں کئی سال پہلے لگنے والی آگ کی ویڈیوز کے ساتھ خبر دی گئی کہ پاکستان کے فلاں شہر میں انڈیا کے حملے کے بعد کے مناظر۔‘
دوسری جانب پاکستان کے مختلف مقامات کی تباہی کی خبریں سن کر وہاں موجود پاکستانی شہری نہ صرف انڈین دعووں پر حیران نظر آئے بلکہ ان کا مذاق اڑانے کے ساتھ فوٹوز اور ویڈیوز کے ذریعے بھارتی شہریوں کو درست اطلاع بھی فراہم کرتے نظر آئے۔
بھارتی میڈیا کے ان مضحکہ خیز دعووں پر حسب عادت پاکستانی شہریوں کی جانب سے خوب پھبتیاں کسی گئیں اور سوشل میڈیا زعفران زار بن گیا۔
تاہم پاکستانیوں کی جانب سے ان دعووں کا مسلسل رد کرنے کے باوجود بھارتی سوشل میڈیا صارفین پاکستان فتح کرنے کے دعووں پر مکمل یقین کرتے یہ بڑھکیاں مارتے دکھائی دیے کہ کل کا سورج پاکستانیوں کے لیے مختلف ہوگا۔
ان جعلی اور بے بنیاد خبروں کو پھیلانے اور ان پر یقین کرنے والوں میں بھارت کے نامی گرامی لوگ بھی شامل تھے
تاہم اگلی صبح کا سورج پاکستان کے لیے تو مختلف نہ نکلا البتہ بھارتی دعوے شرمساری کے دریا میں ڈوبے ضرور نظر آئے جس کی وجہ سے ان کے اپنے ہی شہریوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
جھوٹ کے بادل صاف ہونے کے بعد جب معاشرے میں بہتر ساکھ رکھنے والے بھارتی شہریوں کو سچ نظر آیا تو نہ صرف انہوں نے شرمساری کا اظہار کیا بلکہ بھارتی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

رات بھر اپنے شہریوں کو بے وقوف بنانے والے میڈیا کے بارے میں بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' انڈین میڈیا بھارتی عوام کا بدترین دشمن ہے'۔

کاروباری شخصیت بسنت مہیشواری نے لکھا کہ میں نے کبھی بھی اپنے ٹوئٹس ڈیلیڑ نہیں کیے لیکن آج میں اپنے وہ تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کررہا ہوں جو میں نے بھارتی میڈیا چینلز کے دعووں پر بنا تصدیق کیے کرے تھے۔
ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ 'مجھے افسوس ہے، ٹوئٹ کرنے کا نہیں بلکہ اس بات کا کہ میں نے جو دیکھا اس پر یقین کرلیا'۔

روشن رائے نامی ایکس صارف نے لکھا کہ 'انڈین میڈیا گزشتہ روز خبریں دیں جن میں سے 9 جعلی تھیں، میں بھی ان پر یقین کر بیٹھا، ساتھ ہی انہوں نے میڈیا کو شرم کرنے کا بھی کہا'۔

معروف انٹرنیٹ پرسنالٹی کمال آر خان نے بھارتی ٹی وی کی مضحکہ خیز دعووں والی ایک ویڈیو شیئر کر کے لکھا کہ 'حکومت اسے بکواس نیوز چینلز کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیںن کررہی، کسی کو بھی فوج کو ریٹنگ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے'۔

نروندر نامی صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات 'آج تک' نے لاہور، زی نیوز نے کراچی اور ریپبلک ٹی وی نے نیویارک پر قبضہ کرلیا تھا، صبح تک انہوں نے سب کچھ واپس کردیا تا کہ آج رات پھر پکڑ سکیں'۔

نتیش راجپوت نامی صارف کا اپنے میڈیا پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'اگر نیوز میڈیا بتائے گا کہ بارش ہورہی ہے تو میں اپنے سن گلاسز ڈھونڈوں گا'۔

امیت بھیرے نامی صارف نے بھی میڈیا پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 'اس موقع پر میں مکمل طور پر اس بات کا قائل ہوں کہ بھارتی میڈیا بھارتیوں کا پاکستان، لشکرِ طیبہ اور جیش محمد سے زیادہ بڑا دشمن ہے'۔

سینیئر صحافی من امن سنگھ نے کہا کہ 'بھارتی ٹی وی چیننلز نے موجودہ پاک بھارت جنگ میں جعلی رپورٹ کے لیے تمغہ شرمناک حاصل کرلیا ہے، یہ فیک نیوز، توہین آمیز رپورٹنگ کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا