کھیل
پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل 10 ملتوی کردیا گیا
ایک روز قبل پی ایس ایل کے میچز یو اے ای منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل 10 ملتوی کردیا گیا
ایک روز قبل پی ایس ایل کے میچز یو اے ای منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے بقیہ میچز کو یو اے ای منتقل کرنے کے اعلان کے بعد اب ٹورنامنٹ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشورے پر کیا گیا ہے، جنہوں نے بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی جارحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ رائے دی، اس وقت پوری قوم کی توجہ اور جذبات بجا طور پر ان بہادر مسلح افواج کی طرف ہیں جو پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کر رہی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے، 78 ڈرونز نے دراندازی کی ہے اور بھارت کی جانب سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پی سی بی اور تمام کھلاڑی شہداء کے اہلِ خانہ اور مادرِ وطن کے دفاع میں مصروف سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’پی سی بی اپنے شراکت داروں، فرنچائزز، کھلاڑیوں، براڈکاسٹرز، سپانسرز اور منتظمین کی کاوشوں اور سپورٹ کو تسلیم کرتا ہے جنہوں نے اب تک ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا، تاہم کرکٹ جو کہ ایک یکجہتی کی قوت اور خوشی کا ذریعہ ہے، اسے ایسے نازک وقت میں جب ملک کو ایک بے رحم چیلنج کا سامنا ہے، کچھ وقت کا وفقہ لینا چاہیے۔‘
پی سی بی کا پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہم پی سی بی میں شریک کھلاڑیوں کی ذہنی صحت، غیرملکی کھلاڑیوں کے جذبات اور ان کے خاندانوں کی تشویش کا احترام کرتے ہیں جو اپنے پیاروں کو واپس گھر دیکھنا چاہتے ہیں۔‘
پی سی بی کے مطابق کرکٹ خوشی اور اتحاد کا ذریعہ ہے، تاہم اس وقت ایک وقفہ لینا چاہیے جب ملک ایسی سنگین صورتحال کا سامنا کر رہا ہو۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کو پاکستان سے دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال پر لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا۔
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
-
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Newsom announces Super Bowl Sunday as ‘Bad Bunny Day’ in California
Katy Perry cheers Bad Bunny ahead of Super Bowl Halftime performance
Central Cee suffers shocking robbery as he enters new phase of life
Hailee Steinfeld opens up about lifestyle changes ahead of motherhood
Taylor Swift earns glowing praise from Jodie Turner-Smith after 'Opalite' video
Nicola Peltz’s sister hints at baby news as Brooklyn Beckham family plans emerge
Kanye West’s wife Bianca Censori opens up about ‘embarrassing’ Venice moment
Brad Arnold dies at 47, after battling kidney cancer



