انفوٹینمنٹ

وشما فاطمہ کا بھارتی میڈیا کی فیک نیوز کا مزاحیہ جواب

بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے ۔

Web Desk

وشما فاطمہ کا بھارتی میڈیا کی فیک نیوز کا مزاحیہ جواب

بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے ۔

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

اداکارہ وشما فاطمہ نے مسلسل جھوٹی خبریں پھیلانے پر بھارتی میڈیا کو مزاحیہ انداز میں جواب دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وشما فاطمہ نے دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کا مذاق اڑایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ وشما شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بھارتی تجزیہ کاروں اور اینکرز کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ پاکسان شہریوں کو رات جاگنے کا مشورہ دے رہے ہیں جب لوگ گھروں میں سکون سے سو رہے تھے۔

وشما فاطمہ ویڈیو میں بھارتی اینکرز کا تبصرہ سنتے ہی بیڈ پر گری اور سو گئیں۔

وشما فاطمہ کی اس مزاحیہ ویڈیو پر ان کے مداحوں نے زبردست ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات واقعی بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہا تھا اور ہم اسی طرح آرام سے سو رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کی شرانگیزیاں:

واضح رہے کہ انڈین میڈیا صحافتی اصولوں کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے مسلسل جھوٹی خبریں نشر کررہا ہے، گزشتہ رات کئی بڑے بھارتی نیوز آوٹ لیٹس نے جھوٹ کا بازام گرم رکھا اور اتنے زیادہ جھوٹی رپورٹنگ کی کہ آج صبح اٹھ کر ان میں سے کئی کو معافیاں تک مانگنی پڑیں۔

بھارتی میڈیا نے کراچی پر انڈین نیوی کے حملے کے خبر نشر کی اور کہا کہ کراچی پورٹ کو حملے میں تباہ کردیا گیا ہے، پھر کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا ہے اور پھر یہ تک کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی عوام نے اپنے میڈیا کی باتوں میں آکر ان کی کئی گئی ہر بات کو آگے پہنچایا اور جب اگلی صبح انہیں معلوم ہوا کہ جو کچھ انہوں نے آگے پہنچایا تھا وہ سب جھوٹ تھا تو بہت سوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے میں ہی عافیت جانی۔

اداکارہ وشما فاطمہ کے بارے میں تفصیلات:

اداکارہ وشما فاطمہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک ابھرتی ہوئی اور باصلاحیت فنکارہ ہیں، جو اپنی جاندار اداکاری اور دلکش شخصیت کے باعث ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

وشما فاطمہ نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور جلد ہی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ ان کی نمایاں ڈرامہ سیریلز میں ’بساط‘، ’پرستان‘، ’میرےداماد‘، ’مجھے پیار ہواتھا‘ اور ’کالج گیٹ‘ شامل ہیں۔

وشما فاطمہ نے جنوری 2023 میں اداکار سبحان اعوان سے شادی کی، دونوں کی ملاقات ایک ڈرامہ سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں سے ان کی دوستی اور پھر محبت کا آغاز ہوا۔

وشما نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ سبحان کی اداکاری سے نہیں بلکہ ان کی شخصیت سے متاثر ہوئیں ۔

تازہ ترین