انفوٹینمنٹ

صحیفہ جبارخٹک نے آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کردیا

اداکارہ نے جنرل عاصم منیر کے نام خط لکھا دیا۔

Web Desk

صحیفہ جبارخٹک نے آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کردیا

اداکارہ نے جنرل عاصم منیر کے نام خط لکھا دیا۔

صحیفہ جبارخٹک نے آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کردیا

بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کیے جانے کے بعد اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے اہم مطالبہ کردیا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا ہمسایہ ملک نے 7 اور 8 مئی کی رات فضائی حملوں کے ذریعے 26 پاکستانی شہریوں کو شہید کیا تاہم پاکستانی مسلح افواج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے حملوں کو نہ صرف روکا بلکہ 5 طیارے بھی مار گرائے۔

جس کے بعد بزدلانہ حرکتیں کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جسے کامیابی کے ساتھ روکا جارہا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے جبکہ پوری قوم افواج کی حمایت میں یک آواز نظر آرہی ہے، نہ صرف عوام کے علاوہ شوبز سیلیبریٹیز اور معروف شخصیات کی جانب سے بھی بھرپور طریقے سے ملک و فوج کو سپورٹ کرنے کے بیانات دیے جارہے ہیں۔

ایسے میں اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کردیا۔

اداکارہ و ماڈل صحیفہ نے انسٹاگرام پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے نام ایک تحریر لکھی۔

صحیفہ نے لکھا کہ 'یہ پاکستان کے عوام کی جانب سے ایک درمندانہ اپیل ہے، ہم میں سے ان لوگوں کی جانب سے جنہوں نے دہائیوں سے مشکلات، عدم استحکام اور نقصانات برداشت کیے، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ قوم کے محافظ اور 24 کروڑ پاکستانیوں کے لیے پدرانہ شخصیت کی حیثیت سے ہمیں مایوس مت کریے گا'۔

اداکارہ نے کہا کہ 'ہم نے ماضی کی حکومتوں اور عالمی طاقتوں کے کیے گئے فیصلوں کی بھاری قیمت ادا کی ہے، ہماری سرزمین سردجنگ سے لے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ تک ہمارے اپنے فائدے نہیں بلکہ غیر ملکی ایجنڈے پورے کرنے کے لیے بار بار استعمال ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد ہے جب روزانہ بم دھماکوں کا خوف ہوتا تھا، جب ہماری گلیاں میدان جنگ بنی ہوتی تھیں اور لوگ خوف میں زندگی گزارتے تھے۔

صحیفہ نے کہا کہ 'ہم تھک چکے ہیں، فروخت کیے جانے سے تھک چکے ہیں، استعمال کیے جانے سے تھک چکے ہیں، خاموشی اختیار کرنے سے تھک چکے ہیں'۔

انہوں نے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'سر یہ تاریخ میں آپ کا وقت ہے، آپ کے اوپر نہ صرف ہماری حفاظت بلکہ ہمارے وقار، معیشت کی تعمیر نو، اور عوام کے ہمارے اپنے نظام پر یقین کو بحال کرنے کی بھی ذمہ داری ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم عالمی مفاد کے لیے مزید میدانِ جنگ نہیں بننا چاہتے، ہم ایک پر امن، خودمختار قوم بننا چاہتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'ہمارا پاسپورٹ دنیا میں کمزور ترین ہے، ہمارے نوجوان خوشی سے نہیں بلکہ مایوس ہو کر ملک چھوڑ رہےہیں، ہم بیرونِ ملک شرمسار چلتے ہیں، اس لیے نہیں کہ ہم ناکام ہیں لیکن ہمیں ناکام کردیا گیا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ 'آنے والی نسل کے لیے ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ کسی کو دوبارہ پاکستان کو خریدرنے نہ دیں، کسی کو جنگ کے لیے ہماری سرزمین استعمال کرنے نہ دیں، اندرونی اور بیرونی کرپٹ طاقتوں کو ہمارا مستقبل بنانے نہ دیں۔

فقط ایک قابل فخر لیکن تھکی ہوئی پاکستانی

تازہ ترین