نیہا ککڑ نے اپنے ڈرائیور کی شادی کو یادگار بنادیا
نیہا ککڑ نے دولہا دلہن کو قیمتی تحائف بھی دیے

بھارت کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنے ڈرائیو کی شادی میں شریک ہو کر اسے یادگار بنا دیا، نیہا نے دولہے کو انگھوٹی اور دلہن کو سونے کی چین کا بھی تحفہ دیا۔
نیہا ککڑ حالیہ دنوں میں متعدد وجوہات کی بنا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جس میں ان کا آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر جذباتی ہو کر رونا، جس کی وجہ تاخیر سے پہنچنا چرچوں میں تھا۔
اور پھر ان کے خاندانی معاملات اس وقت عوامی بحث کا حصہ بن گئے جب ان کی بڑی بہن سونو ککڑ نے نیہا اور ان کے بھائی ٹونی ککڑ سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔
تاہم اب نیہا ککڑ نے اپنے ایک سادہ مگر خوبصورت عمل سے مداحوں کے دل جیت لیے جب انہوں نے اپنے ڈرائیور کی شادی میں شرکت کی اور نئے شادی شدہ جوڑے کو خوبصورت تحائف دیے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نیہا ککڑ کو ممبئی میں اپنے ڈرائیور کی شادی میں شریک دیکھا گیا۔
وہ اپنے شوہر روہن پریت سنگھ، بھائی ٹونی ککڑ اور والدہ کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئیں،نیہا نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا، جس میں وہ ایک شیئر ٹاپ اور میچنگ پینٹ میں نظر آئیں۔
ہلکا میک اپ اور کھلے بال ان کی سادہ مگر باوقار شخصیت کو نکھار رہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیہا مہمانوں سے ملتی ہیں اور روہن پریت ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اسٹیج تک لے جاتے ہیں۔

نیہا دلہن سے ملتی ہیں، جو ان سے آشیرواد لیتی ہے، پھر وہ دلہے سے بغلگیر ہوتی ہیں۔
نیہا کی والدہ دلہے کو سونے کی انگوٹھی پہناتی ہیں اور وہ خوشی سے اسے کیمرے کے سامنے دکھاتا ہے،اس کے بعد نیہا دلہن کو سونے کی چین اور لاکٹ پہناتی ہیں جو ایک گرمجوش لمحہ تھا۔
نیہا ککڑ نے دلہا دلہن کے ساتھ رقص بھی کیا، وہ جلدی واپسی کے بجائے خوش دلی سے تقریب میں شریک رہیں اور مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا