انڈیا
نفرت میں ڈوبی کنگنا پاکستانیوں کیخلاف زہر اگلنے لگیں
کنگنا رناوت جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کررہی ہیں
نفرت میں ڈوبی کنگنا پاکستانیوں کیخلاف زہر اگلنے لگیں
کنگنا رناوت جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کررہی ہیں
پاک بھارت تناؤ عروج پر ہے اور اسے بڑھاوا دینے میں سب سے زیادہ انڈین میڈیا اور وہاں کی شوبز شخصیات کا ہاتھ بھی بڑا ہاتھ ہے۔
ان ہی میں بی جے پی کی رکن پارلیمان اور بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھی ہیں جو جلتی پر تیل گرانے کا کام کررہی ہیں۔
کنگنا رناوت اپنے اندر جنگی جنون دبا کر بیٹھی ہوئی ہیں اور اس کا اظہار مسلسل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کررہی ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے متعلق ایک خبر شیئر کی گئی تھی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا۔
کنگنا رناوت نے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے ہذیانی انداز میں مغلظات کی بارش کردی اور توہین آمیز انداز میں اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کے نقشے سے ہی مٹا دینا چاہیے۔
کنگنا رناوت نے ایک زہر آلود ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری بھارتی فوج کا سپاہی بالی وڈ اور کرکٹ سیلبرٹیز سے سوال کرتا ہے کہ آپ پاکستانی فنکاروں کو گلے لگاتے ہو تو کیا بھارتی فوج ہی پاکستان سے لڑنے کے لیئے رہ گئی ہے؟
کنگنا رناوت نے اس ویڈیو میں یہ بتانے کی کوشش کی کہ بھارت کو ہر شعبے میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔
اس سے قبل بھی کنگنا رناوت نے اپنے جنگی جنون کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں کسی سے خطرہ نہیں بلکہ ہم ہی خطرہ ہیں۔
اداکارہ نے دہلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت ملک میں جنگ کی صورتحال ہے، ہم سب بہت زیادہ نروس ہیں، ہماری فوج ہماری حفاظت کرتی ہے، بھگوان ان کی حفاظت کرے ، ہم سب ان کے لیے دعائیں کررہے ہیں، ہمار ملک خطرے میں نہیں ہیں بلکہ ہم ہی خطرہ ہیں۔
کنگنا نے مزید کہا تھا کہ ہم سب وزیراعظم مودی کے ساتھ ہیں، نریندر مودی نے اسے آپریشن سندور کا نام دیا ہے، ہم اپنے ملک کی کامیابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔
مزید خبریں
-
بھارتی اداکارہ طالبعلم کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے پر گرفتار
-
مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنیوالی فلم پر پابندی کا مطالبہ
-
اننت امبانی کی بطور 'ایگزیکٹو ڈائریکٹر' نئی تنخواہ ہوش اڑا گئی
-
مسلمان سے شادی کرنے پر زندہ بھارتی لڑکی کی آخری رسومات ادا
-
بھارتی طیارہ کریش ہونے کیوجہ خاتون انجینئر کی یک طرفہ محبت؟
-
بھارتی فلمساز طیارہ حادثے کے بعد سے پُراسرار طور پر لاپتا
-
ایئر انڈیا کی پرواز کریش ہونے پر بالی وڈ اسٹارز بھی غمزدہ
-
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ احمدآباد میں گر کر تباہ
-
انوشکا کا بنگلورو میں بھگدڑ سے اموات پر دکھ کا اظہار
-
ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ کیخلاف سنگین الزام، FIR درج
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Salman Khan celebrates Children’s Day with heartwarming meet up
Amitabh Bachchan showers love on granddaughter Aaradhya’s special day
Tabu steals runway for Abu Jani Sandeep Khosla
Prem Chopra back home after hospital stay for breathing issues
Mira Rajput beams as daughter Misha steps into entrepreneurship
Vicky Kaushal sends wishes as Rajkummar Rao, Patralekhaa welcome baby girl
Exclusive: Emotional video of Dharmendra’s wife, sons leave fans in tears
Sonakshi Sinha’s absence from Salman Khan’s tour fuels pregnancy rumours



