پاکستان

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروادی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر ٹویٹ میں جنگ بندی سے متعلق آگاہ کیا

Web Desk

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروادی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر ٹویٹ میں جنگ بندی سے متعلق آگاہ کیا

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے امریکا کی ثالثی میں فوری اور مکمل جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے حالیہ کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تنازعے سے گریز کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ فریقین کی سنجیدگی اور دانشمندی کی علامت ہے۔

اسنیپ گریب ایکس
اسنیپ گریب ایکس 

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے عقل مندی سے کام لیتے ہوئے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جو جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے"

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس پیش رفت کے تناظر میں کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اگر بھارت نے دوبارہ کسی اشتعال انگیز کارروائی کی تو پاکستان جوابی کارروائی کی واضح مثال پیش کرے گا۔

اسنیپ گریب ایکس
اسنیپ گریب ایکس 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا، جہاں امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سیز فائر سے متعلق کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سربلند کیا ہے۔

اسنیپ گریب ایکس
اسنیپ گریب ایکس 

انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

کشیدگی میں کمی کی یہ کوشش ایسے وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان کی مسلح افواج نے حالیہ دنوں بھارتی جارحیت کے جواب میں ایک بڑا عسکری آپریشن کیا ہے، جسے ’بنیان مرصوص‘کا نام دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں بھارت کے مختلف اسٹریٹجک اور فضائی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی فوجی حکام کے مطابق آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈہ، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ سمیت کئی بھارتی فضائی اڈوں کو نقصان پہنچایا گیا، جب کہ اڑی سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلوارا ایئر فیلڈز بھی نشانے پر آئے۔

علاقائی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی پر اتفاق ایک مثبت پیش رفت ضرور ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن کے لیے مستقل مکالمہ اور اعتماد سازی کے اقدامات ناگزیر ہیں۔

پاک بھارت جنگ کا تناظر:

یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

بعدازاں آج 10 مئی کو بھارت کے خلاف 'آپریشن بُنیان مرصوص' کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئربیس، سرسہ ایئربیس، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا۔