انفوٹینمنٹ
کلوئی کارڈیشین میٹ گالا میں شاہ رخ کےلُک کی گرویدہ
شاہ رخ خان کا’کے‘ الفابیٹ ہار بہت پسند آیا، کلوئی کارڈیشین
کلوئی کارڈیشین میٹ گالا میں شاہ رخ کےلُک کی گرویدہ
شاہ رخ خان کا’کے‘ الفابیٹ ہار بہت پسند آیا، کلوئی کارڈیشین
رئیلیٹی ٹی وی اسٹار کلوئی کارڈیشین نے میٹ گالا 2025 میں شاہ رخ خان کے انداز کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ مجھے شاہ رخ خان کے گلے میں پہنے گئے ’کے‘ الفابیٹ والا ہار بہت پسند آیا۔
شاہ رخ خان کے میٹ گالا کے لُک کو سوشل میڈیا پر مختلف آراء مل رہی ہیں، کچھ لوگوں نے ان کے لباس کو ماند جبکہ کچھ نے اسے معیاری قرار دیا۔
تاہم، کلوئی کارڈیشین نے اپنے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر شاہ رخ خان کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کنگ خان، میں آپ کے ’کے‘ والے ہار کی بہت مداح ہوں، وہ دلکش لگ رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت خوبصورت تھا دیکھنا کہ کیسے دنیا کے بہترین ڈیزائنرز نے میٹ گالا کی تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے لباس کا انتخاب کیا تھا۔
کلوئی نے یہ بھی ذکر کیا کہ شاہ رخ خان کی آؤٹ فٹ سبیا ساچی مکھرجی نے ڈیزائن کی تھی اور وہ میٹ گالا میں انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئیں۔
کلوئی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ شاہ رخ خان میٹ گالا میں شرکت کرنے والے پہلے بالی ووڈ اداکار ہیں۔
کلوئی کارڈیشین کی اس تعریف پر شاہ رخ خان کے مداح خوش ہیں اور ان کی اسٹائل کے شعور کو سراہ رہے ہیں۔
میٹ گالا 2025 میں شاہ رخ خان کا شاندار ڈیبیو
شاہ رخ خان نے اس سال نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ میٹ گالا میں پہلی بار شرکت کی۔
وہ معروف ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے تیار کردہ لباس میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔
اس سال میٹ گالا کا تھیم ٹیلرنگ بلیک اسٹائل تھا،جس کے تحت شاہ رخ نے تسمانین سپر فائن اون سے تیار کردہ ایک لمبا کوٹ پہنا، جس میں جاپانی ہارن بٹن کی نفیس کڑھائی کی گئی تھی۔
ان کی لک کو ایک شاہکار بنگال ٹائیگر ہیڈ کین کے ساتھ مکمل کیا گیا، جو 18 قیراط سونے سے تیار کردہ تھی اور جس پر ٹورملین، سفائر اور ہیروں کا کام کیا گیا تھا،اس کے علاوہ انہوں نے ایک منفرد K ہار بھی زیب تن کیا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy



