وائرل اسٹوریز

وسیم بادامی 'پاک بھارت جنگ' کے ہیرو قرار

مسلسل ٹرانسمیشن کے دوران وسیم بادامی نے لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے قوم کو باخبر رکھا

Web Desk

وسیم بادامی 'پاک بھارت جنگ' کے ہیرو قرار

مسلسل ٹرانسمیشن کے دوران وسیم بادامی نے لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے قوم کو باخبر رکھا

وسیم بادامی پاک بھارت جنگ کے ہیرو قرار

معروف پاکستانی اینکر، میزبان اور صحافی وسیم بادامی نے ایک بار پھر اپنی شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث ٹی وی ناظرین کے دل جیت لیے۔

حالیہ دنوں میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے دوران وسیم بادامی نے نجی چینل 'اے آر وائی نیوز' پر اپنے معروف پروگرام 'ہر لمحہ پرجوش' کے ذریعے نہ صرف لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے قوم کو باخبر رکھا بلکہ اپنے جذبہ حب الوطنی اور اسلامی حوالہ جات کے ذریعے عوام کے حوصلے بھی بلند کیے۔

وسیم بادامی، جو اپنے مقبول پروگرامز 'الیونتھ آوور'، 'شانِ رمضان' اور 'ہر لمحہ پرجوش' کے لیے جانے جاتے ہیں، گزشتہ کئی سالوں سے 'اے آر وائی نیوز' کے ساتھ وابستہ ہیں اور انہوں نے کبھی کوئی اور چینل جوائن نہیں کیا۔

لائیو ٹرانسمیشنز میں ان کی مہارت کا کوئی ثانی نہی، اور حالیہ جنگی صورتحال میں یہ صلاحیتیں ایک بار پھر نمایاں ہوئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی کے دوران وسیم بادامی نے تقریباً 4 سے 5 دن تک مسلسل لائیو نشریات کی میزبانی کی، جس میں انہوں نے نہ صرف درست اور بر وقت معلومات فراہم کیں بلکہ جذباتی لمحات میں قوم کو متحد رکھنے کا کردار بھی ادا کیا۔

انہوں نے اسلامی حوالہ جات کے ساتھ یہ باور کرایا کہ وطن کا دفاع اسلام میں ایک عظیم فریضہ ہے، اور جب دشمن حملہ آور ہو تو اس کا منہ توڑ جواب دینا ہر محب وطن کا فرض ہے۔

اس دوران انہوں نے پاک فوج کے مؤثر آپریشن 'بُنیان مرصوص' کی تفصیلات پر بھی روشنی ڈالی اور قوم کو بتایا کہ ہماری افواج کس طرح دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ وسیم بادامی نے 10 گھنٹے تک طویل نشریات کی میزبانی کی جس پر نہ صرف انہیں خوب سراہا گیا بلکہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر 'پاک-بھارت جنگ' کا ہیرو بھی قرار دے دیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے وسیم بادامی کی جانب سے کی گئی نشریات کی ویڈیو کلپس بھی شیئر کیں اور ان کے جذبے کی تعریفیں بھی کیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی، جس میں وسیم بادامی مقدس کتاب قرآن پاک کی آیات پڑھتے اور ان کا ترجمہ سناتے سنائی دیتے ہیں۔

وسیم بادامی نے مقدس کتاب قرآن پاک کی آیات اور پاک فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف شروع کیے گئے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ سے متعلق بات کی۔

وسیم بادامی کا اظہارِ تشکر

وسیم بادامی نے بھی اپنی فیس بک پوسٹس اور ویڈیوز میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کی محنت کو سراہا۔

ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ 'ہم جنگ کے خواہاں نہیں تھے لیکن نیچ دشمن نے ہمیں مجبور کیا، اللہ نے بہت کرم کیا ہے لیکن ہم ہر طرح کا نقصان قبول کرنے کیلئے بھی بخوشی تیار ہیں، حوصلے بلند ہیں، ہم رہیں یا نہ رہیں، یہ وطن سلامت رہے'۔

وسیم بادامی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے کافی دیر سے نیند نہیں کی لیکن جذبات بلند ہیں، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ آباد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کتنے گھنٹے تک ٹی وی نشریات کی میزبانی کی۔

سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے ان کی لائیو ٹرانسمیشن کو بھرپور پذیرائی ملی۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'وسیم بادامی بھائی، آپ نے ہمیں حوصلہ دیا، آپ کے اسلامی حوالوں نے روح کو جھنجھوڑ دیا'۔

ایک اور صارف نے کہا کہ 'ہمیں فخر ہے کہ آپ جیسے اینکر نے اس نازک وقت میں قوم کا ساتھ دیا'۔

معروف اداکار بلال قریشی نے بھی وسیم بادامی کی میزبانی کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 'وسیم بادامی نے جو کام کیا، وہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا'۔

وسیم بادامی پاک بھارت جنگ کے ہیرو قرار


پاک بھارت کشیدگی

یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

بعدازاں 10 مئی کو بھارت کے خلاف 'آپریشن بُنیان مرصوص' کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئربیس، سرسہ ایئربیس، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا۔