سوشل میڈیا

یاسر نواز کا بھارتی وی لاگرز کو دو ٹوک جواب

جب بھی ملک کی بات آئے گی، پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، یاسر نواز

Web Desk

یاسر نواز کا بھارتی وی لاگرز کو دو ٹوک جواب

جب بھی ملک کی بات آئے گی، پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، یاسر نواز

یاسر نواز کا بھارتی وی لاگرز کو دو ٹوک جواب

معروف اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز کا کہنا ہے کہ جب بھی ملک کی بات آئے گی ہم پاکستانی افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کس خوش فہمی کا شکار ہے ؟ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں، ہم بھی ایک ایٹمی طاقت ہیں ۔

انہوں نے بھارتی وی لاگرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو پروپیگنڈا آپ کررہے ہو، اس میں ہمارے اندر سیاسی اختلافات ضرور ہوسکتے ہیں لیکن جب بھی ملک کی بات آئے گی تو ہم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ خود کو سمجھتے کیا ہیں ، آپ یہ اگر سمجھتے ہیں کہ آپ حملہ کردیں گےتو ہم خاموشی سے دیکھتے رہیں گے، آپ کو کیا لگتا ہے کہ ہمارے پاس وہ پاور نہیں ہے جو آپ کو جواب دے سکے تو آپ بہت بڑی خوش فہمی میں ہیں۔

یاسر نواز نے کہا کہ انڈیا ایک بڑا ملک ہے تو اسے ایک بڑی سوچ رکھنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کسی بھی ملک میں ہو وہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے اور پاکستان تو بہت عرصے سے یہ سب چیزیں جھیل رہا ہے لیکن ہم تو کبھی اس طرح کے اشتعال انگیز قسم کے نعرے نہیں لگائے اور نہ کبھی انڈیا کے جھنڈے جلائے ہیں۔

یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ بوجھ رکھنے والے لوگ ہیں، یہ دہشتگردوں کی منظم چال ہوتی کہ دونوں ملکوں کو آپس میں لڑانے کی، اس چیز کو سمجھنا چاہئے، پاکستان زندہ باد، پاکستان آرمی زندہ باد۔

پاک بھارت کشیدگی

یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور متعدد اسرائیلی ڈرونز کو مار گرایا۔

بعدازاں 10 مئی کو بھارت کے خلاف 'آپریشن بُنیان مرصوص' کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئربیس، سرسہ ایئربیس، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا۔