پاکستان
پاکستانی اداکاروں کا پاک فوج کو خراج تحسین
دشمن کو دھول چٹانے پر پاک فوج اور قوم سرخرو ہوگئی
پاکستانی اداکاروں کا پاک فوج کو خراج تحسین
دشمن کو دھول چٹانے پر پاک فوج اور قوم سرخرو ہوگئی
پاکستانی اداکاروں نے ملک کے کامیاب دفاع اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے، عمران اشرف، احسن خان اور یاسر نواز نے پاک فوج کےحق میں اپنے پیغامات شیئر کیے ہیں۔
معروف اداکار عمران اشرف نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو سرخرو کردیا ہے، پاکستان کی عوام بھی سرخرو ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہمارا آپریشن بنیان مرصوص کامیاب ہوا ہے ، پاکستانی عوام نے پاکستانی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ رہ کر یہ بات ثابت کردی ہے کہ جب بھی ہمارے وقار اور سالمیت پر حرف آئے گا تو ہم ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ اگر دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارے اوپر میلی آنکھ سے دیکھے گی تو اس کا وہی حال ہوا ہے جو دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔
یاسر نواز نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد قوم اور فوج دونوں سرخرو ہوگئے ہیں ، اچھی بات یہ ہے کہ آخری تھپڑ ہماری طرف سے گیا ہے ، پاک فوج کو سلام ، خاص طور پر ہماری ائیر فورس کو سلام ، پاکستان زندہ باد۔
احسن خان نے کہا کہ پوری دنیا میں ہماری قوم کا اور ہماری فوج کا نام بلند ہوا ہے ، بہت زیادہ عزت ملی ہے ہم سب کو اور بیشک عزت رب کے ہاتھ میں ہے ۔
احسن خان نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ سنتے آئے ہیں کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور الحمد اللہ آج یہ ثابت بھی ہوگیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر الزام تراشیاں شروع کردی تھیں اور پھر رات کی تاریکی میں معصوم شہریوں کو حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں کئی بچے بھی شامل تھے۔
بھارت نے اس کے بعد پاکستان کے کئی شہروں میں فوجی تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنایا جس میں جانی نقصان ہوا ۔
پاکستانی افواج نے پھر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا جس میں بھارت کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا اور کئی فوجی اڈے تباہ کیے گئے، جس سے بھارت امریکا سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگیا اور پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی بنا پر پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی قبول کرلی۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion



