انفوٹینمنٹ
رنبیر کپور راہا کو ایک دن میں کتنی بار کال کرتے ہیں ؟
ایک دن بھی راہا کو دیکھنے بنا بھاری پڑتا ہے، رنبیر کپور
رنبیر کپور راہا کو ایک دن میں کتنی بار کال کرتے ہیں ؟
ایک دن بھی راہا کو دیکھنے بنا بھاری پڑتا ہے، رنبیر کپور
معروف اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو ایک دن میں 20 مرتبہ کال کیا کرتے تھے۔
ایک انٹرویو میں رنبیر نے کام کی مصروفیات کی وجہ سے اپنی بیٹی راہا سے دور رہنے کا درد بھرپور انداز میں بیان کیا۔
ایک نرم مسکراہٹ اور جذباتی لہجے کے ساتھ رنبیر نے کہا کہ مجھے اس کی بہت یاد آتی ہے، بہت زیادہ، کم از کم 20 بار تو میں ویڈیو کال کر لیتا ہوں۔
ان کے انداز سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی کمی کس شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں دہلی میں شوٹنگ کر رہا تھا، جب بھی چھٹی ملتی تھی، میں ایک دن کے لیےگھر آ جاتا تھا، میرا خیال ہے کہ وہ ایک دن بھی بہت سکون دیتا ہے، آپ ری چارج ہو کے دوبارہ کام پر جا سکتے ہیں، ابھی مجھے اسے دیکھے 6 دن ہو گئے ہیں اور مجھے بہت یاد آ رہی ہے۔
رنبیر اور راہا کے درمیان مضبوط بانڈ کئی مواقع پر نظر آتا رہتا ہے، عالیہ بھٹ نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ رنبیر کا ایک معمول بن چکا ہے کہ وہ ہر دن اپنی بیٹی کے پسندیدہ کونے میں اس کے ساتھ پرسکون وقت گزارتے ہیں تاکہ وہ ان کی موجودگی کو محسوس کر سکیں چاہے شیڈول کتنا ہی مصروف کیوں نہ ہو۔
یہ جوڑا پوری کوشش کرتا ہے کہ راہا کو کبھی ماں یا باپ کی غیر موجودگی کا احساس نہ ہو، اسی لیے دونوں نے اپنی مصروفیات کو اس طرح ترتیب دیا ہے کہ کم از کم والدین میں سے کوئی ہمیشہ اس کے ساتھ موجود رہتا ہے
رنبیر کی بہن ردھیما کپور سہنی نے ایک بار کہا تھا تھاجب وہ راہا کے بارے میں بات کرتا ہے تو اس کی آنکھیں چمکنے لگتی ہیں، وہ اس کے ساتھ ایک مختلف انسان بن جاتا ہے۔
دوسری طرف عالیہ بھٹ ہر روز راہا کو ایک ای میل لکھتی ہیں جس میں وہ چھوٹے چھوٹے لمحات اور یادیں محفوظ کرتی ہیں۔
اس سے متاثر ہو کر رنبیر نے بھی ایک بار کہا تھا کہ وہ بھی اپنی بیٹی کے لیے خط لکھنا چاہتے ہیں اور جیسے جیسے وہ بڑی ہوگی، وہ یہ روایت شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
'The Odyssey' reviews: Fans call Christopher Nolan's film 'peak cinema'
Rohit Sharma's final ODI? Parthiv Patel hopes for a century at Lord's
Shraddha Kapoor switches to 'do not disturb' mode with her dog
Priyanka Chopra drops bombshell hint about actor with ‘multiple extracurricular activities’
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony
Rajkummar Rao's first look as Sourav Ganguly sparks trolling online
Deepika's latest post after long break triggers hilarious jokes online



