فلم / ٹی وی

’پٹھان 2’ سے متعلق تہلکہ خیز اپڈیٹ

فلم کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟

Web Desk

’پٹھان 2’ سے متعلق تہلکہ خیز اپڈیٹ

فلم کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟

فلم کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
فلم کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟

اگر آپ بھی سال 2023 میں سینما گھروں میں تہلکہ مچانے والی اور  باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان’ سے محظوظ ہوئے ہیں تو ایک بار پھر کمر کس لیں کیونکہ جلد ہی  اس فلم کا سیکوئل تیار ہونے والا ہے جسکی اپڈیٹس نے  فلمی شائقین کی خوشیاں دوبالا کردیں۔

شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم ’پٹھان’ سال 2023 کی سب سے بڑی فلموں میں شمار ہوئی۔اس فلم کو آدتیہ چوپڑا نے یش راج فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا تھا جبکہ سدھارتھ آنند نے اس کی ہدایت کاری کی۔

منفرد اسکرپٹ اور بے مثال کہانی کا یہ عالم تھا کہ ریلیز کے بعد ’ پٹھان‘ نے صرف 7 دنوں میں ہی دنیا بھر میں 634 کروڑ روپے کمائے اور ہندی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہوگئی۔

اور اب اس کامیابی کے بعد اطلاعات تھیں کہ ‘پٹھان 2 ’کے لیے اسکرپٹ کو لاک کر دیا ہے اور 2026 کے اوائل میں پروڈکشن شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس متعلق بات کرتے ہوئےفلم ساز و اداکار انشومن جھا نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کے سیکوئل پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے جسکی شوٹنگ اگلے سال چِلی  کے خوبصورت اور خطرناک لوکیشنز پر کی جائے گی، تاکہ فلم کو عالمی معیار پر لے جایا جا سکے۔

اس حوالے سے  فلم ساز نے چِلی کے صدر جناب گیبریل بورک فونٹ اور ان کے وفد سے ملاقات بھی کی، جن میں ثقافت اور فنون کی وزیر کیرولینا آریڈونڈو بھی شامل تھیں۔ ان کا مقصد ہندوستانی فلم سازوں کو چِلی کی خوبصورتی کو اپنی فلموں میں اجاگر کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ 

صدرِ چِلی کا یہ دورہ خاص طور پر فلمی صنعت کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تھا جسکے بعد   وہ ممبئی بھی پہنچے تاکہ اس موضوع پر مزید  بات چیت کی عمل آگے بڑھایا جاسکے۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلساز انشومن جھا  کا ’پٹھان 2’ سے متعلق اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’یَش راج فلمز کی 'پٹھان 2' اور 'لکڑبگھا 3' کی اگلے سال چلی میں شوٹنگ کے لیے سنجیدہ بات چیت ہو رہی ہے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ،’ہمیں اُمید ہے کہ ہم عزت مآب صدر کے ویژن کو عملی جامہ پہنا سکیں گے، جو چلی کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں سنیما کے ذریعے دکھانا چاہتے ہیں۔’

خیال رہے کہ فلم سے متعلق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ،’یہ وائے آر ایف  اسپائی یونیورس کی ٹائم لائن میں نیا موڑ ثابت ہوگا  ‘پٹھان 2’، ‘ٹائیگر ورسز پٹھان’ سے پہلے ریلیز ہوگی اور یہی فلم ان دونوں بڑے فلمی کرداروں کے ٹکراؤ کی بنیاد رکھے گی۔’