بالی ووڈ
پریش راول نے ہیرا پھیری3 کی شوٹنگ سے متعلق اپڈیٹ دے دی
پریش راول نے ہیرا پھیری3 کی شوٹنگ سے متعلق اپڈیٹ دے دی
سینیئر اداکار پریش راول نے بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کامیڈی فرنچائز ہیرا پھیری کے حوالے سے شائقین کو بڑی خبر دے دی۔
بالی وڈ ہنگامہ کو دیے ایک خصوصی انٹرویو میں پریش راول نے نہ صرف اپنے آنے والی فلموں کے حوالےسے خصوصی اطلاعت فراہم کیں بلکہ ہیرا پھیری کے حوالے سے بھی بات کی۔
حال ہی میں یہ خبریں آئی تھیں کہ ہیرا پھیری 3 کی مہورت شوٹ حال ہی میں ہوئی تھی اور اس نے کافی جوش و خروش پیدا کیا تھا۔
اس بارے میں پریش راول نے کہا کہ 'جب ہیرا پھیری کی بات آتی ہے تو ردعمل ہمیشہ مثبت ہوتے ہیں، یہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فرنچائز ہے۔'
اداکار نے فلم کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دیں لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ کب فلور پر جائے گا تو انہوں نے جواب دیا کہ 'ہم جنوری یا فروری 2026 میں شوٹنگ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے ویلکم ٹو دی جنگل پر بھی ایک اپ ڈیٹ بھی شیئر کی، یہ دونوں مزاحیہ فلمیں فیروز اے ناڈیاڈوالا کی پروڈکشن میں بن رہی ہیں۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ ویلکم ٹو دی جنگل کی شوٹنگ مکمل نہیں ہوئی اور امید ہے کہ جولائی یا اگست میں دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
ڈائریکٹر پریا درشن کی ہدایات میں بننے والی فلم بھوت بنگلہ کے بارے میں پریش کا کہنا تھا کہ 'بھارت میں اب تک کوئی ہارر فلم اتنی خوبصورتی کے ساتھ شوٹ نہیں کی گئی، یہ بہترین ہے، پریا درشن بہت زبردست فلمساز ہیں۔
پریش راول کے لیے پائپ لائن میں یہ واحد ہارر کامیڈی نہیں ہے، وہ تھاما میں بھی کام کر رہے ہیں، جس میں آیوشمان کھرانہ، رشمیکا منڈنا اور نوازالدین صدیقی شریک ہیں۔
یہہ فلم دیوالی 2025 کو ریلیز ہونے کا امکان ہے اور اس کا تعلق انتہائی کامیاب میڈوک ہارر کامیڈی سنیماٹک یونیورس سے ہے، جنہوں نے استری، منجیا، بھیڑیا جیسی فلمیں بنائیں۔
مزید خبریں
-
ایمی ورک کے فلمی کرئیر کے 10 سال مکمل
-
وجے سیتھوپتی نے کاسٹنگ کاؤچ الزامات پر خاموشی توڑ دی
-
اینیمل سے رامائن تک، رنبیر کپور کی حیران کن ٹرانسفارمیشن
-
ونیت کمار سنگھ کیلئے والد بننے کا تجربہ کیسا رہا؟
-
سنیل شیٹی کیلئے فلم ’بارڈر’کی شوٹنگ کا تجربہ کیسا رہا؟
-
'سیارا' رواں سال کی دوسری بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی
-
’سیارا’ فیم آہان پانڈے کی فیوریٹ گلوکارہ کون؟
-
بالی وڈ کے کس اداکار نے بالی وڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟
-
شردھا کپور بھی سیارا کی 'عاشقی' میں گرفتار
-
'سن آف سردار 2' کی ریلیز کے منتظر مداحوں کو دھچکا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment



