ٹیکنالوجی

گوگل جیمنائی میں تصاویر ایڈٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

Web Desk

گوگل جیمنائی میں تصاویر ایڈٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گوگل نے اپنے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم جیمنائی میں تصاویر ایڈیٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اب کانٹینٹ کریئیٹرز اور صارفین گوگل جیمنائی کے ذریعے تصاویر ایڈیٹ کر سکیں گے۔

گوگل کا دعویٰ ہے کہ جیمنائی کو فوٹو ایڈیٹنگ کی مکمل تربیت دی گئی ہے، جس کے بعد صارفین اسے ہدایات دے کر اپنی تصاویر کو ایڈٹ کروا سکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کے تحت، صارفین جیمنائی میں تصاویر اپلوڈ کر کے اپنی مطلوبہ تبدیلیاں کروا سکیں گے۔

یہ فیچر نہ صرف تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، بلکہ صارفین کو تصاویر میں نمایاں تبدیلیاں کرنے کی بھی آزادی دیتا ہے۔

گوگل کی جانب سے فراہم کردہ ایڈیٹنگ کا عمل بالکل ویسا ہی ہوگا جیسے ایک پروفیشنل فوٹو ایڈیٹر تصاویر کو ایڈٹ کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق، جیمنائی کا اے آئی ایڈیٹر متعدد کام انجام دے سکتا ہے، جیسے اسٹوری بورڈز کے خاکے بنانا یا ڈیزائنرز کی طرف سے پراڈکٹ فوٹوز کا پورٹ فولیو تیار کرنا۔

اسی طرح، آرکیٹیکٹس بھی اپنے ڈیزائنز تیار کرنے کے لیے جیمنائی کو ہدایات دے سکیں گے، جس سے وہ اپنی مطلوبہ عمارات کے ڈیزائن تخلیق کر سکتے ہیں۔

تمام ایڈٹ کی گئی یا تیار کی گئی تصاویر میں اے آئی واٹر مارک شامل ہوگا، تاکہ ناظرین یہ جان سکیں کہ یہ تصاویر آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے تخلیق کی گئی ہیں۔

تازہ ترین