سوشل میڈیا
چاہت فتح علی کی خوشبو کیساتھ نئی ویڈیو وائرل
چاہت فتح علی کی خوشبو کیساتھ نئی ویڈیو وائرل
چاہت فتح علی خان کی اداکارہ خوشبو کیساتھ ویڈیو نے عوام کو اشتعال دلا دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو ایک اسٹیج پرفارمنس کی ہے جس میں اداکارہ خوشبو، چاہت فتح علی خان کے مقبول گانے ‘بدو بدی‘ پر ان کے ساتھ رقص کرتی نظر آتی ہیں۔
ویڈیو کے آغاز میں خوشبو مسرور دکھائی دیتی ہیں، تاہم ایک موقع پر جب چاہت فتح علی خان ان کے قریب آنے اور چھونے کی کوشش کرتے ہیں، تو اداکارہ فوراً پیچھے ہٹ جاتی ہیں اور رقص جاری رکھتی ہیں۔ اس لمحے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور غصے کو ہوا دی۔
واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان 2024 میں ‘بدو بدی‘ کے ذریعے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے، جسے صرف ایک ماہ میں 27 ملین سے زائد بار دیکھا گیا۔
تاہم بعد ازاں یوٹیوب نے اس ویڈیو کو کاپی رائٹ خلاف ورزی کی بنیاد پر ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل متنازع اور غیر روایتی مواد کے ذریعے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نئی ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے کو ملا۔ متعدد صارفین نے اسے غیر اخلاقی اور نازیبا حرکت قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ،‘پہلی بار خوشبو کو کسی کے ساتھ اتنی بے چینی سے پیش آتے دیکھا ہے۔‘
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،‘یہ شخص خود کو کامیڈین کہتا ہے، مگر حقیقت میں یہ مزاح کا مذاق اڑا رہا ہے۔ کیا پاکستان میں صرف ایسے ہی کردار رہ گئے ہیں؟‘
دیگر تبصروں میں اسے معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیا گیا۔ ایک صارف نے دینی حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ فحاشی کو فروغ دیتے ہیں، ان پر اللہ کا عذاب یقینی ہے۔
تنقید کا رخ صرف چاہت فتح علی خان تک محدود نہیں رہا، بلکہ اداکارہ خوشبو اور ان کے شوہر ارباز خان بھی عوامی نکتہ چینی کی زد میں آگئے۔ کئی افراد نے ان کے کردار اور فنکارانہ ذمے داریوں پر سوالات اٹھائے اور شوبز انڈسٹری کی مجموعی اخلاقیات پر تنقید کی۔
مزید خبریں
-
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
-
کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں
-
جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
-
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
-
وزیراعظم بھی 'کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد' کے گرویدہ
-
رجب بٹ نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا، بیرونِ ملک منتقل
-
سوشل میڈیا بالی وڈ اسٹارز کیلئے ہیرو یا ولن؟
-
پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
-
زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lil Jon's son body found in Georgia pond after his missing: police
Mariah Carey sparkles in Diamonds at 2026 Winter Olympics Opening
Travis Kelce reveals ONE way Taylor Swift has made him better
‘Opalite’ video review: Taylor Swift, Domhnall Gleeson’s power romance
Zayn Malik drops dates for his ‘Konnakol’ tour
Chris Hemsworth fears Amazon Alexa+ planning his murder
Chappell Roan’s bold Grammy fashion choice explained
Talwiinder breaks silence on Disha Patani relationship buzz


