کورین سنیما سے متاثر ہندی فلموں پر ایک نظر
فلموں سے متاثر ہونا ایک عام رجحان بن چکا ہے
کسی بھی انڈسٹری کا اپنی فلموں کی تخلیق کیلئے دوسری انڈسٹری کی فلموں سے متاثر ہونا ایک عام رجحان بن چکا ہے،بالخصوص بالی وڈ میں، جہاں ہالی وڈ، کورین، جاپانی، اور ساؤتھ انڈین فلموں سے کہانیوں، کرداروں یا مناظر کو متاثر ہو کر ری میک یا ایڈاپٹ کیا جاتا ہے۔
لیکن کیا کبھی کسی نے سوچا کہ آخر یہ رجحان عام کیوں ہوتا جارہا ہے؟ عموماً اب یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ جب کوئی فلم کسی اور ملک میں زبردست کامیابی حاصل کرتی ہے، تو پروڈیوسرز سمجھتے ہیں کہ اگر اسی کہانی کو اپنے ملک کی ثقافت اور زبان میں ڈھالا جائے تو وہ یہاں بھی کامیاب ہوگی۔
اس کے علاوہ یہ دیکھنے کو بھی ملا کہ جب فلمسازوں کو نئی اور منفرد کہانیاں تخلیق کرنے میں مشکل پیش آتی ہے تووہ بلاجھجک تیار شدہ کامیاب کہانیوں کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنی فلموں کا حصہ بنا لیتے ہیں جو فلمی شائقین کی نظروں سے اب بچنا تقریباً ناممکن ہے۔
لیکن اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ جہاں کہانیوں کو نقل کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے وہیں اس کے نقصانات بھی سامنے آتے ہیں جس میں ایک سب سے بڑانقصان یہ کہ اصل فلم کی روح اور جذبات اکثر کھو جاتے ہیں اور ناظرین کے ردعمل سے فلمی ساکھ کو شدید نقصان پہچنتا ہے جو آمدنی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
ایسے میں بی ٹاؤن سب سے آگے ہے جو اکثر کورین سنیما سے متاثر نظر آیا ہے، تو آئیے نظر ڈالتے ہیں ان فلموں پر جنکی کہانیاں ہندی فلموں سے متاثر نظر آتی ہیں۔
پریم رتن دھن پایو — ماسکریڈ سے متاثر:
شامل کرتے ہیں اس فہرست سال 2015 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’پریم رتم دھن پایو’ کی جس میں سلمان خان اورسورج برجاتیانے اس فلم سے بطور اداکار اور ہدایت کار واپسی کی۔
کہا جاتا ہے کہ یہ فلم تاریخی کورین فلم ماسکریڈ جو سال 2012 تھی اس سے متاثر تھی مگر باکس آفس پر اس کی کارکردگی مایوس کن رہی۔
پریم رتن دھن پایو کی کہانی
سلمان خان کی اس فلم کے پلاٹ کی بات کریں تو پریم، جو شہزادہ یوراج وجے سنگھ سے مشابہت رکھتا ہے، اُس وقت اُس کی جگہ لے لیتا ہے جب وجے کا سوتیلا بھائی بادشاہت کا تاج پہننے والا ہوتا ہے۔ اگرچہ شہزادی میتھلی کی منگنی وجے سے ہو چکی ہوتی ہے، لیکن وہ پریم سے محبت کرنے لگتی ہے۔
ماسکریڈ کی کہانی
جبکہ کورین فلم ماسکریڈ کی بات کریں تو اس فلم کی کہانی ہا سن نامی شخص کے گرد گھومتی ہے جو بادشاہ گوانگ ہے کا ہم شکل ہوتا ہے۔ کہانی میں اس وقت ٹوئسٹ آتا ہے جب ہاسن عوامی تقریبات میں بادشاہ کی جگہ لیتا ہے تاکہ قتل کی دھمکیوں سے بچا جا سکے۔ تاہم، جب بادشاہ کو زہر دے دیا جاتا ہے، تو ہا سن سلطنت کو انتشار سے بچانے کے لیے میدان میں آتا ہے۔
بھارت —اوڈی ٹو مائے فادر سے متاثر:
بات کریں سال 2014 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کے ایک اور شاہکار ’بھارت’ کی تو اس سے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ یہ فلم دراصل کورین فلم اوڈی ٹو مائے فادر سے متاثر ہے۔
کیونکہ یہ فلم ماضی کی یادوں سے جڑی ہوئی ایک جذباتی داستان تھی، جو 1950 سے 2010 تک کے عرصے میں جنوبی کوریا کی تاریخ کو قوم پرستی کے تناظر میں بیان کرتی ہے۔
اسی کہانی کے پیش نظر جب بالی وڈ فلم ’بھارت’ کے ہدایت کاروں نے اس پر فلم بنانی چاہی تو وہ اصل فلم کے جذبے اور دلکشی کو اس انداز میں پیش کرنے میں ناکام ہوگئے۔
فلم ’بھارت’ کی کہانی:
فلم بھارت کا پلاٹ بھارت کمار نامی ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کرتا ہے جو دہلی میں ایک دکاندار ہے، منافع بخش پیشکشوں کے باوجود اپنی دکان بیچنے سے انکار کر دیتا ہے۔ لیکن پھر جب اپنی 70ویں سالگرہ جا جشن مناتا ہے تو وہ اپنی نواسی کو اپنے ماضی کی کہانی سناتا ہے، اور فلم ماضی کے منظرنامے (فلیش بیک) میں چلی جاتی ہے۔
فلم اوڈی ٹو مائے فادر کا پلاٹ:
یہ فلم ایک نوجوان لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو جنگ زدہ شمالی کوریا سے فرار ہوتے وقت اپنے والد اور بہن سے بچھڑ جاتا ہے۔ تاہم، وہ اپنے گمشدہ اہلِ خانہ سے دوبارہ ملنے کی تڑپ رکھتا ہے۔
فلم برفی —لوور کنسورٹو سے متاثر:
کورین فلم ’Lover’s Concerto’ سے متاثر ہو کر بنائی گئی بالی وڈ فلم 'برفی'بھی سب سے زیادہ سراہے جانے والی فلموں میں سے ایک رہی ہے ، اس فلم میں رنبیر کپور، پرینکا چوپڑا اور الیانا ڈی کروز کی اداکاری کو نہ صرف ناظرین بلکہ ناقدین نے بھی بے حد سراہا۔
فلم برفی کی کہانی
فلم ‘برفی’ کی کہانی پر نظر ڈالیں تو یہ کہانی جھلمل نامی ایک لڑکی کے ساتھ ایک خاص رشتہ قائم کرتی ہے، جو آٹزم (Autism) کا شکار ہوتی ہے۔ لیکن جب برفی کی پرانی محبت دوبارہ اُس کی زندگی میں واپس آتی ہے، تو جھلمل اور برفی کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔
لوورکنسورٹو کی کہانی
Lovers' Concerto سال 2002 کی جنوبی کوریائی فلم ہے جسے لی ہان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ ایک رومانوی اور جذباتی ڈرامہ ہے جو دوستی، حسد، اور ان بندھنوں پر مبنی ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔
سنگھ اِز بلِنگ —مائی وائف از گینگسٹر:
بات کریں سال 2015 میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ’سنگھ از بلنگ’ کی تو اس فلم سے متعلق بھی یہ بات عام ہے کہ یہ فلم کورین فلم ’My Wife is a Gangster 3’ سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔
سنگھ از بلنگ کی کہانی
اس فلم کی کہانی میں رفتار سنگھ ہمیشہ ذمے داریوں سے بھاگتا رہتا ہے۔ اُس کے رویے سے تنگ آ کر اُس کے والد اُسے کہتے ہیں کہ یا تو سویٹی سے شادی کر لے یا گوا جا کر اپنے والد کے دوست کے ساتھ کام کرے۔
مائے وائف از اے گینسٹر 3
اس کورین فلم کی کہانی میں جب آریونگ، جو ہانگ کانگ کے ایک ٹرائڈ باس کی بیٹی ہے،اس پر ایک حریف ٹرائڈ کے سربراہ کو قتل کرنے کا الزام لگتا ہے، تو وہ کوریا میں چھپنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔
مرڈر 2 —دی چیزر سے متاثر:
عمران ہاشمی اور جیکولین فرنینڈس کی تھرلر فلم مرڈر 2 سے متعلق بھی یہ گمان کیا جاتا ہے کہ یہ فلم کورین فلم ’The Chaser’ سے متاثر ہے ، علاوہ ازیں اس فلم کو اکثر The Closer سے بھی جوڑا جاتا ہے، مگر اصل تحریک ’The Chaser’ ہے۔
مرڈر 2 کا پلاٹ
ارجن، جو کہ ایک سابق پولیس آفیسر ہے، کو غائب ہونے والی سیکس ورکروں کا پتہ لگانے کے لیے بھرتی کیا جاتا ہے۔ جب ریشما، جو کہ ایک نوجوان طوائف ہے اور اغواکار کو پھانسنے کے لیے بھرتی کی گئی تھی، غائب ہو جاتی ہے تو ارجن کو اسے تلاش کرنا پڑتا ہے۔
دی چیزر کی کہانی
یہ کہانی ایک ایسے سابق پولیس افسر کی ہے جو ایک چھوٹے پیمانے پر جسم فروش خواتین کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔ جب اسے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں سے ایک عورت لاپتہ ہو گئی ہے، تو وہ ایک سیریل کلر کی تلاش میں نکل پڑتا ہے جو اس کی لڑکیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ان جیسی دیگر کئی بالی وڈ فلمیں ایسی ہیں جو کورین فلموں سے متاثر سمجھی جاتی ہیں ان میں دیگر نام تین، دھماکہ، اور دو لفظوں کی کہانی جیسے نام شامل ہیں۔



