آئی فون 17: فیچرز کے ساتھ قیمت بھی بڑھنے کو تیار

ایپل کی جانب سے متوقع طور پر آنے والی آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے، اور اس بار اس کی وجہ نہ تو امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی ہے اور نہ ہی درآمدی محصولات، بلکہ معاملہ اس سے کہیں زیادہ منفرد اور پیچیدہ ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، ایپل کا کہنا ہے کہ آئی فون 17 سیریز میں جدید فیچرز، نئے ڈیزائن اور ایک خاص ماڈل iPhone 17 Air کی شمولیت متوقع ہے، جو کہ کمپنی کے سب سے جدید، ہلکے اور اسمارٹ فونز میں شمار ہوگا۔ ان جدتوں کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اگرچہ ایپل باضابطہ طور پر قیمت بڑھانے کی وجہ ٹیرف یا تجارتی رکاوٹوں کو قرار نہیں دے رہا، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پیداواری لاگت میں اضافے، تجارتی مسائل، اور سپلائی چین کے چیلنجز نے کمپنی کو نئی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کیا ہے۔ اسی تناظر میں ایپل نے چین سے اپنی پیداوار کا بڑا حصہ بھارت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایپل کی رپورٹ کے مطابق، اپریل تا جون 2025 کے دوران تجارتی رکاوٹوں کے باعث کمپنی کو 90 کروڑ ڈالر کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کمپنی بھارت میں اپنی مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کو تیزی سے وسعت دے رہی ہے تاکہ امریکا اور دیگر مارکیٹوں کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔
فاکسکن، جو ایپل کا مرکزی سپلائر ہے، بھارت میں اپنی پیداواری صلاحیت کو دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2025 تک بھارت میں 3 کروڑ یونٹس تیار کیے جا سکتے ہیں، جو کہ 2024 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
پاکستان اور بھارت میں ممکنہ قیمت کیا ہوگی؟
آئی فون 16 سیریز میں سب سے کم قیمت ماڈل iPhone 16e ہے، جس کی بھارت میں ابتدائی قیمت 59,900 روپے مقرر کی گئی تھی، جبکہ دیگر ماڈلز کی قیمتیں 79,900 سے لے کر 184,900 روپے تک پہنچتی ہیں۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان اور بھارت جیسے ترقی پذیر ممالک میں کس حد تک اثرانداز ہوگا۔ لیکن یہ طے ہے کہ نئی سیریز صرف ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن نہیں، بلکہ ایپل کی عالمی تجارتی پالیسی اور مارکیٹ کی نئی سمت کا آئینہ دار بھی ہوگی۔
-
انفوٹینمنٹ 9 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 40 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
اداکارہ اننیا پانڈے کی نئی انسٹا پوسٹ تنقید کی زد میں