انفوٹینمنٹ

میٹ گالا؛ شاہ رخ اور دلجیت نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

دنیا کی نظریں بھارت کے دو بڑے اسٹارز شاہ رخ خان اور دلجیت دوسانجھ پر

Web Desk

میٹ گالا؛ شاہ رخ اور دلجیت نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

دنیا کی نظریں بھارت کے دو بڑے اسٹارز شاہ رخ خان اور دلجیت دوسانجھ پر

دنیا کی نظریں بھارت کے دو بڑے اسٹارز شاہ رخ خان اور دلجیت دوسانجھ پر
دنیا کی نظریں بھارت کے دو بڑے اسٹارز شاہ رخ خان اور دلجیت دوسانجھ پر

ہر سال کی طرح اس سال بھی مئی کے پہلے پیر کو ایک بار پھر فیشن اور اسٹائل کی دنیا کے ستارے میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر جمع ہوئے۔

عام طور پر اس ایونٹ میں  فیشن کے بڑے نام جیسے ایسیپ روکی اور بیڈ بنی خبروں میں رہتے ہیں البتہ اس سال دنیا کی نظریں بھارت کے دو بڑے اسٹارز شاہ رخ خان اور دلجیت دوسانجھ پر تھیں۔

جی ہاں ان بڑے اسٹارز نے صرف میٹ گالا میں اپنا ڈیبیو کیا بلکہ میٹ گالا کے ایونٹ میں اپنی اسٹائلنگ کی بدولت تمام اسٹارز سے زیادہ نمایاں رہے۔ 

کنگ خان اور دلجیت نے ریڈ کارپٹ پر بین الاقوامی ستاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور ایک مشہور ادارے کی جاری کردہ مردوں کی پاور رینکنگ میں سرفہرست آکر عالمی دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو زیر کردیا۔

میٹ گالا2025؛ ریڈ کارپٹ فائیو فیورٹ لکس

میٹ گالا ریڈ کارپٹ پاور رینکنگ ایک خاص طریقے سے ناپی جاتی ہے جس میں دیکھا جاتا ہے کہ کس اسٹار کا آن لائن چرچا، میڈیا اپیرئنس اور لوگوں تک رسائی کتنی زیادہ ہے اور اس لسٹ کے مطابق  مردوں کی مندرجہ ذیل فہرست فیشن کی دنیا میں بہت مقبول ہو رہی ہے۔

  1. شاہ رخ خان x سبیاساچی: $19 ملین MIV
  2. لیوس ہیملٹن x ویلز بونر: $9.4 ملین MIV
  3. دلجیت دوسانجھ x پربل گرونگ: $7.3 ملین MIV
  4. کولمین ڈومنگو x ویلنٹینو: $6.5 ملین MIV
  5. بیڈ بنی x پراڈا: $6.4 ملین MIV

شاہ رخ خان کا میٹ گالا لک

شاہ رخ ایکس سبھیا ساچی
شاہ رخ ایکس سبھیا ساچی

اپنے میٹ گالا ڈیبیو کے لیے ایس آر کے نے سبھیاساچی مکھرجی کے تیار کردہ ایک شاندار آل بلیک لُک کا انتخاب کیا ان کے لباس میں فرش تک لمبا ٹیلرڈ کوٹ شامل تھا جس پر مونوگرام والے جاپانی ہارن بٹنوں ٹنکے ہوئے تھے۔

شارپ کٹ اسٹچنگ، پیک لیپلز اور سنگل بریسٹڈ فنش کے ساتھ شاہ رخ خان نے اسے گہری سیاہ کریپ سلک شرٹ کے ساتھ پہنا تھا جو سینے سے اوپن تھی جس کے ساتھ میچنگ اونی ٹراؤزر تھا اور کمر پر ایک پلیٹڈ ساٹن کمر بندھ باندھا گیا تھا جو لُک اور کمفرٹ دونوں فراہم کر رہا تھا۔

 شاہ رخ کے لک کو تلسمانیک زیورات کے مجموعے نے مزید نکھارا جس میں ہیروں سے جڑا 'K' لاکٹ، ایک اسٹار بروچ اور اسٹیکڈ انگوٹھیاں شامل تھیں۔

 انہوں نےاپنے لُک کو 18 قیراط سونے کی ڈرامائی بنگال ٹائیگر ہیڈ کین سے مکمل کیا جس پر نیلم اور پرانے کٹ کے ہیرے جڑے تھے۔

دلجیت دوسانجھ کا میٹ گالا لک

اسکرین گریب
اسکرین گریب

میٹ گالا میں ایک تاریخی ڈیبیو کرتے ہوئے گلوبل سپر اسٹار دلجیت میٹ گالا کی سیڑھیوں پر ایک ایسے لباس میں نمودار ہوئے جس نے ہندوستانی شاہی خاندان، خاص طور پر مہاراجہ بھوپیندر سنگھ کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

پربل گرونگ کے ڈیزائن کردہ دلجیت دوسانجھ کے لباس میں ایک خوبصورت آئیوری رنگ کی شیروانی شامل تھی جسے روایتی پگڑی اور شاہی زیورات کے ساتھ پہنا گیا تھا جس میں ایک نفیس ہار اور خاندانی طرز کی انگوٹھیاں شامل تھیں۔

جس چیز نےدلجیت دوسانجھ کے لک کو واقعی ناقابل فراموش بنا دیا وہ اس کی ڈیٹیلنگ تھی جس میں ایک رسمی تلوار، پنجاب کے نقشے سے کڑھا ہوا ایک ڈریپڈ کیپ، اور گرمکھی رسم الخط شامل تھے جس نے اسے شناخت، ورثے اور فخر کا ایک طاقتور بیانیہ بنا دیا۔