ہالی ووڈ

کانز کے موقع پر ہالی وڈ اسٹارز کی غزہ میں نسل کشی کی مذمت

350 مشہور شخصیات نے غزہ کے حق میں ایک پٹیشن پر دستخط کی۔

Web Desk

کانز کے موقع پر ہالی وڈ اسٹارز کی غزہ میں نسل کشی کی مذمت

350 مشہور شخصیات نے غزہ کے حق میں ایک پٹیشن پر دستخط کی۔

کانز کے موقع پر ہالی وڈ اسٹارز کی غزہ میں نسل کشی کی مذمت

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز فلم فیسٹیول کے موقع پر ہالی وڈ کے مشہور اسٹارز سمیت 350 اہم شخصیات نےایک اوپن لیٹر میں غزہ میں جاری نسل کشی کی مذمت کی ہے۔

یہ اوپن لیٹر فلسطین کے حامی گروپس کی جانب سے شروع کیا گیا جو فرانسیسی اخبار لبریشن اور امریکی میگزین ورائٹی میں شائع ہوا۔

غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق خط میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کی جارہی ہے جس پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔

اس کے دستخط کنندگان میں مشہور اسپینش ڈائریکٹر  پیڈرو الموڈوور اور کانز کے سابق فاتح روبن اوسٹلنڈ بھی شامل تھے، انہوں نے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کی موت کی بھی مذمت کی۔

ایرانی ہدایت کار سپیدہ فارسی نے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ پر  ’پُٹ یور سول آن یور ہینڈ واک‘ کے نام سے ایک ڈاکیومنٹری بنائی ہے جس کا پریمیئر جمعرات کو ہوگا۔

25 سالہ فاطمہ حسونہ گزشتہ ماہ شمالی غزہ میں خاندان کے 9 افراد سمیت بمباری میں شہید ہوگئیں تھیں جس کے بعد ایرانی ہدایت کارہ نے اُن پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ہدایت کار نے فلم کو ملنے والی محبت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کانز فلم فیسٹیول کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا یہ کہنا کہ کانز فلم فیسٹیول ایک سیاسی تقریب نہیں ہے کوئی معنی نہیں رکھتا۔

فلم کے حوالے سے کانز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے غزہ میں جاری جنگ کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تاہم اس فلم کے ذریعے سے فاطمہ حسونہ کو اعزاز دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کانز جیوری کی صدر جولیٹ بنوشے کے بارے میں ایسا کہا جارہا تھا کہ وہ بھی پیٹیشین پر دستخط کرچکی ہیں تاہم اُن کی ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے اس کی توثیق نہیں کی اور ان کا نام لبریشن نے بھی شائع نہیں کیا۔

بعدازاں دستخط کنندگان میں امریکی اداکار مارک روفالو اور ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم سمیت یہودی نژاد برطانوی ہدایت کار جوناتھن گلیزر بھی شامل ہیں جنہوں نے 2023 میں دی زون آف انٹرسٹ کے لیے آسکر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

خیال رہے کہ کانز فلم فیسٹیول کا آغاز منگل کو فرانسیسی رویرا پر ہوا، تقریب کا افتتاح رابرٹ ڈی نیرو نے کیا جبکہ تقریب میں یوکرین اور روس کی جنگ پر مبنی تین فلمیں بھی دکھائی گئیں۔