فلم / ٹی وی

فلم 'ستارے زمین پر' کا ٹریلر آخرکار جاری کردیا گیا

عامر خان کی فلم نے مداحوں کو ’پی کے‘ کی یاد دلا دی

Web Desk

فلم 'ستارے زمین پر' کا ٹریلر آخرکار جاری کردیا گیا

عامر خان کی فلم نے مداحوں کو ’پی کے‘ کی یاد دلا دی

عامر خان کی فلم نے مداحوں کو ’پی کے‘ کی یاد دلا دی
 عامر خان کی فلم نے مداحوں کو ’پی کے‘ کی یاد دلا دی

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ  عامر خان اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ساتھ تین سال بعد بڑے پردے پر واپس آئے ہیں۔

 ان کی آخری فلم 2022 میں ریلیز ہونے والی ’لال سنگھ چڈھا‘ تھی جس میں کرینہ کپور خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ستارے زمین پر کے ٹائٹل کو موضوع اور تھیم کے لحاظ سے عامر خان کی 2007 کی مشہور فلم 'تارے زمین پر' کا تسلسل سمجھا جارہا ہے لیکن اداکار خود وضاحت کرچکے ہیں کہ یہ کوئی سیکوئل نہیں ہے بلکہ تازہ کرداروں اور سیاق و سباق کے ساتھ ایک نئی کہانی ہے۔

اس فلم سے کافی توقعات وابستہ ہیں تاہم اس فلم کی کہانی2018 کی ہسپانوی فلم ’چیمپئنز‘ سے لی گئی ہے۔

 3 منٹ اور 21 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں عامر خان کی اداکاری قدرے پھیکی محسوس ہوتی ہے اور اس میں وہ چمک غائب ہے جو عام طور پر ان کی فلموں سے متوقع ہوتی ہے۔

البتہ فلم کا غیر معمولی پلاٹ شائقین کے دلوں میں گھر کر گیا ہے اور بہت سے ناظرین اس فلم میں چھیڑے گئے موضوع کی حساسیت سے متاثر نظر آئے۔

بات کی جائے فلم کے ٹریلر کی تو ٹریلر  میں عامر خان ایک بدمزاج باسکٹ بال کوچ کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

کہانی اس وقت ایک ڈرامائی موڑ لیتی ہے جب وہ شراب پی کر گاڑی چلاتے ہیں اور غلطی سے ایک پولیس وین سے ٹکرا جاتے ہیں۔ 

اس جرم کی سزا کے طور پر انہیں تین ماہ کے لیے ذہنی طور پر معذور بچوں کو باسکٹ بال سکھانے کا حکم دیا جاتا ہے جب انہیں یہ سزا سنائی جاتی ہے  تو وہ ردعمل دیتے ہیں کہ ‘میڈم میں تین مہینے تک پاگلوں کو باسکٹ بال سکھاؤں گا‘ اس کے بعد  بار بار لفظ ’پاگل‘ استعمال کرنے پر جج ان پر مزید جرمانہ عائد کردیتا ہے۔

اگرچہ ٹریلر کے کچھ مناظر مزاحیہ معلوم ہوتے ہیں لیکن عامر خان کا انداز مسلسل ان کی 2014 کی فلم ’پی کے‘ کی یاد دلاتا ہے اور اسطرح ٹریلر  میں  بدقسمتی سے وہ چمک یا جادو جو عام طور پر ان کی فلموں سے منسلک ہوتا ہے غائب نظر آتا ہے۔

ٹریلر میں جنیلیا دیشمکھ چند ہی مناظر میں دکھائی دیتے ہیں لیکن وہ اسکرین پر تازگی کا احساس دلاتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم ستارے زمین پر میں دس نئے اداکاروں کو متعارف کرایا گیا ہے جن میں عروش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سمویت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، آشیش پینڈسے، رشی شاہانی، رشبھ جین، نمن مشرا اور سمرن مانگیشکر شامل ہیں۔

عامر خان کی پروڈکشن اور آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ستارے زمین پر رواں سال 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔