انفوٹینمنٹ
ٹام کروز کا کریئر موڑ: اب ایکشن نہیں، موسیقی فوکس
ایکشن، ڈرامہ اور ایڈونچر میرے کیریئر کا حصہ رہے ہیں
ٹام کروز کا کریئر موڑ: اب ایکشن نہیں، موسیقی فوکس
ایکشن، ڈرامہ اور ایڈونچر میرے کیریئر کا حصہ رہے ہیں
ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اور کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہونے والے ٹام کروز اب ایکشن ہیرو کے دائرے سے نکل کر فن کی ایک نئی جہت دریافت کرنے کو تیار ہیں۔
مشہور فلم سیریز مشن امپاسیبل کے آخری باب ‘دی فائنل ریکوننگ‘ کی ریلیز سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ میوزیکل فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں، جس سے ان کے مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔
ٹام کروز نے کہا کہ میں ہمیشہ سے میوزیکل فلموں میں کام کرنا چاہتا تھا۔ ایکشن، ڈرامہ اور ایڈونچر میرے کیریئر کا حصہ رہے ہیں، لیکن موسیقی ایک ایسی دنیا ہے جسے میں مزید کھوجنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ سیٹ پر ہر لمحہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ پانی کے اندر شوٹنگ ہو یا فائٹ سین، یا کوئی نئی تکنیک۔ ان کا ماننا ہے کہ ایک فنکار کو اپنے فن کو وسعت دینے کے لیے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنی چاہیے، جیسے موسیقی، گلوکاری یا ساز بجانا۔
ٹام کروز کے بقول اداکاری صرف مکالمے ادا کرنے کا نام نہیں، بلکہ ان میں جان ڈالنے اور کردار کو جیتے جاگتے انسان میں ڈھالنے کا عمل ہے۔
گفتگو کے دوران انہوں نے معروف اداکار و ہدایتکار بین اسٹلر کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ مستقبل میں ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
مشن امپاسیبل سیریز کا آخری حصہ The Final Reckoning رواں برس 21 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا، جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ادھر، لندن میں قیام کے دوران ٹام کروز کو معروف اداکارہ آنا دے آرمس کے ہمراہ دیکھا گیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں، تاہم تاحال اس بارے میں کسی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute


